خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 485 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 485

خطابات مریم 485 خطابات گی۔تیری آواز پہنچے کی تیری تعلیم پہنچے گی۔خدا لوگوں کے دلوں میں الہام کرے گا جو تیری مدد کریں گے لوگ دور دور سے آئیں گے جو تجھ پر سلام بھیجیں گے بظاہر یہ کہانیاں سی لگتی تھیں لگتی ہوں گی اس وقت۔اس وقت تو نہیں لگتیں۔لیکن آج ہم خود اپنی نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ قادیان سے جو جماعت شروع ہوئی تھی وہ دنیا کے کونے کونے میں پھیلتی چلی گئی کون سا ایسا ملک ہے آج کہ جہاں احمدیت نہیں پھیل چکی جہاں ہمارے مبلغین نہیں پہنچ رہے۔آپ کو اس کا احساس ہونا چاہئے کہ آپ میں سے ایک ایک بچی کا وجود صداقت ہے حضرت مسیح موعود کی سچائیوں پر۔کیونکہ آپ لوگوں کی یہاں موجودگی ثابت کرتی ہے کہ آپ سچے تھے۔ان کو تو نہیں پتہ تھا کہ اتنے عرصہ میں احمدی جا بسیں گے جرمنی میں ، ڈنمارک میں ، کوئی ناروے میں ، کوئی سویڈن میں کوئی ہالینڈ اور اسپین میں کوئی تحکیم اور کوئی انگلستان میں جابسیں گے۔تو میری بچیو جہاں آپ کا وجود آپ کا ہونا اس ملک میں رہائش اختیار کرنا آپ کا اس ملک میں اور یہاں احمدیت پھیلانے کا موجب بنا حضرت مسیح موعود کی صداقت کی دلیل ہے وہاں آپ پر بہت ذمہ داریاں آپڑتی ہیں۔ابھی چھوٹی ہیں اس لئے ممکن ہے کہ میری تقریر کو بعض نہ پوری طرح سمجھ سکیں میں کوشش کر رہی ہوں اور آسان زبان میں بول رہی ہوں لیکن بحیثیت احمدی ہونے کے آپ مسلمان ہیں بڑے ہو کر آپ نے ان ذمہ داریوں کو سنبھالنا ہے اور آپ نے احمدیت کو پھیلانا ہے پورے نمونے سے پورے اخلاق سے اپنی تعلیم سے، اپنی انسانیت کی خدمت کرنے سے تو جو کام آپ نے کرنا ہے اس کی تیاری ابھی سے کرنی پڑے گی۔آپ سکول جاتی ہیں جو آپ نے آخری امتحان سکول کا پاس کرنا ہوگا جب پہلی جماعت میں آپ داخل ہوتی ہیں اس وقت سے آپ کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔پہلی سے دوسری میں تیسری میں ، تیسری سے چوتھی میں جائیں گی ہوتے ہوتے جو آپ کی آخری کلاس ہوگی تبھی آپ وہاں سے نکل کر کالج جاسکتی ہیں۔پھر یو نیورسٹی جا سکتی ہیں یہ نہیں ہوتا کہ ایک سیڑھی پر تو قدم نہ رکھو اور دوسری سیڑھی پر پھلانگ کر چڑھ جائے آدمی۔یہ دنیا کا قاعدہ ہے کہ قدم بقدم چلا جاتا ہے۔نیچے سے اوپر چڑھا جاتا ہے جو کام آپ نے آج سے دس سال بعد کرنا ہے جو کام آپ نے پندرہ سال بعد کرنا ہے جن ذمہ داریوں کو اُٹھانا ہے تیاری اس کی بچیو آج کرنی ہے اور اس کے لئے پہلی چیز علم دین کا