خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 483 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 483

خطابات مریم 483 خطابات بات کا جائزہ لیا کرو کہ ان چیزوں پر عمل کرتی ہوں کہ نہیں۔قرآن کریم میں 700 احکام ہیں۔اگر کوئی ایک بھی تو ڑتا ہے تو بہت بڑے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔قرآن کریم میں پہلی قوموں کے زوال کے اسباب ہم لوگوں کے لئے سبق حاصل کرنے کو بیان کئے گئے ہیں۔ہزاروں درود و سلام ہوں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو آئے ، ورنہ ہم اندھے ہی جاتے۔ہزاروں سلام ہوں مہدی موعود پر جن کی وجہ سے ہم سچے انسان بنے۔سچا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ سے دوسروں کو ایذاء نہ پہنچے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بتائی ہوئی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں آپ نے ماؤں سے تاکید کی کہ بچیوں کو ہر کام چھڑا کر بھی کلاس کے لئے بھیجیں کیونکہ یہ اگلی صدی کی مائیں ہیں۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب اس طرف توجہ دیں گی۔از رپورٹ لجنہ اماء اللہ لندن 1987ء)