خطابات مریم (جلد دوم) — Page 462
خطابات مریم 462 خطابات اور مالی قربانی کے ساتھ ساتھ وقت کی قربانی بھی کریں۔اپنے نفسوں کی اصلاح کریں۔اپنی آئندہ نسل کی طرف توجہ دیں۔اپنے گھر میں اپنا صحیح نمونہ پیش کریں۔آپ کو بچیوں کی شادی اور تعلیم کی فکر تو ہوتی ہے لیکن ان کی تربیت کی طرف خاص توجہ نہیں دیتیں۔آپ نے فرمایا کہ یہی وجہ ہے کہ میرے پاس بہت سے گھریلو جھگڑوں کی شکایات پہنچتی ہیں۔اپنی بچوں کے اندر حوصلہ صبر و تحمل پیدا کریں۔آپ نے فرمایا کہ ہمارے اندر بہترین اخلاق نمایاں طور پر موجود ہونے چاہئیں۔بداخلاقی کی کوئی بو ہم سے نہیں آنی چاہئے۔پس آپ صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ اپنے اخلاق اور اپنے عمل سے داعی الی اللہ بننے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔W سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 1986ء)