خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 461 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 461

خطابات مریم 461 خطابات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کر کے ہی خدا تعالیٰ کی محبت اور توجہ حاصل ہوسکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے نبی کی زبان سے لوگوں کو بتایا کہ قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُـکـی وَ مَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العَالَمين (الانعام (163) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری نماز، میری قربانیاں، میری زندگی اور میری موت اللہ ہی کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔یہی ہونا چاہئے۔حضرت سیدہ موصوفہ نے فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ بھی کوئی نئی شریعت نہیں لائے۔آپ کے آنے کی غرض ہی یہی تھی کہ وہ آنحضرت کے لائے ہوئے دین کو تازہ کریں اور باغ محمد میں جو خزاں آچکی تھی اس میں پھر سے ایک بار بہار آ جائے۔آپ حضرت بانی سلسلہ اور آپ کے خلفاء کا نمونہ اپنا ئیں جن کا مقصد ہی یہ ہے کہ لوگ راہ راست پر آ ئیں اور وہ معاشرہ قائم ہو جو آج سے چودہ سو سال پہلے قائم تھا۔خواتین سے فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے نفسوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کیا ہم اپنے معیار کے مطابق قربانیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔آپ نے فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ کے اپنے معیار کے مطابق احمدی مردوں اور عورتوں کی قربانی کا معیار ایک ہونا چاہئے۔ہماری ہر خاتون کو اس طرح توجہ رکھنی چاہئے کہ اگر اُس نے تساہل اختیار کیا تو خدانخواستہ ہماری ترقی پیچھے نہ چلی جائے۔خدا تعالیٰ کے وعدے اور بشارتیں برحق ہیں۔زمین و آسمان ختم ہو سکتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے وعدے نہیں مل سکتے۔اس لئے اپنی مستیوں کو دور کریں۔دینی مجالس اور اجلاسوں میں با قاعدہ حاضر ہوں۔ہمارے اجلاسوں کی حاضری خواہ وہ شہر ہوں یا دیہات سو فیصد ہونی چاہئے۔پھر آپ نے سورۃ توبہ کی آیت قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَاِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَ تُكُمْ وَاَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوْهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ اِلَيْكُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيْلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِهِ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ (التوبة :24) کی تفسیر کی روشنی میں فائدہ مند تجارت کی طرف توجہ دلائی۔نیز فرمایا کہ آپ ہر دم اپنے عہد بیعت کو نبھا ئیں اور جو زنجیریں اور بیڑیاں آپ کے پاؤں میں پڑی ہوئی ہیں انہیں تو ڑپھینکیں