خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 459 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 459

خطابات مریم 459 خطابات ہے۔آخر میں اپنے رسوم و بدعات کا ذکر کرتے ہوئے ہر اس کام سے اجتناب کی تلقین فرمائی جس کا جواز قرآن، حدیث اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ ملتا ہو۔آپ نے فرمایا کہ فَاسْتَبِقُوا الخَیرات پر آپ کا عمل ہونا چاہئے کیونکہ آپ نے نہ صرف اپنی اصلاح کرنی ہے بلکہ دوسروں کی بھی اصلاح کرنی ہے۔ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر قدم اُٹھائیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ 1986ء)