خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 382 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 382

خطابات مریم 382 خطابات کوشش کرے۔بہت بڑا کام ہوگا یہاں کی لجنہ کا اگر وہ بہنوں کو تر جمہ سکھا دیں۔فاتبعوہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے تربیت کی طرف خصوصی توجہ دلائی ہے۔قرآن کریم کی پیروی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کے اندر تقویٰ بھی ہو۔بعض لوگ تقویٰ کے معنی سمجھتے ہیں کہ نیکی کو تقوی کہا جا سکتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے کسی نے پوچھا کہ تقوی کیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ راستہ میں کانٹے اور جھاڑیاں ہوں اور آپ نے گزرنا ہوتو کیا کرو گے اس نے کہا کہ میں پہلو بچا کر گزروں گا۔آپ نے کہا یہی تقویٰ ہے ہر بُرائی سے پر ہیز کرنا جس میں ملوث ہو کر انسان گناہ کی طرف چلا جاتا ہے۔پوری کوشش ہونی چاہئے کہ چھوٹی چھوٹی بُرائیوں سے بچو یہ نہیں کہ کسی بُرائی سے روکا گیا تو جواب دیا کہ یہ کر لیا تو کیا ہوگا۔اس میں کیا ہرج ہے۔یاد رکھیں بُرائی کا ایک ڈر ہوتا ہے جب وہ دور ہو جائے تو پھر انسان کا قدم بُرائیوں کی دلدل میں جا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن مجید کی پیروی اور تقویٰ اختیار کرنے کے نتیجہ میں تم پر رحم کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے آپ پر بڑے احسانات ہیں احمدیت کی نعمت آپ کو ملی اس کی قدر کریں۔اپنے رب کا پیار حاصل کریں اس کی بھیجی ہوئی کتاب جو انسانیت کے لئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کے بغیر آپ ترقی نہیں کر سکتیں جس میں خدا تعالیٰ نے انسانیت کے لئے ہدایت کی راہیں کھولی ہیں اس کو پڑھیں ، بکثرت پڑھیں اور پڑھا ئیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے۔جب آپ غور سے قرآن مجید پڑھیں گے اس پر عمل کریں گے تو آپ خود محسوس کریں گی کہ آپ کی زندگیوں میں انقلاب بر پا ہو چکا ہے وہی انقلاب جس کو بر پا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے تھے۔تربیت کے سلسلے میں مجھے یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں آپ کے اجتماع کا معیار میرے اندازے سے بڑھ کر نظر آیا ہے۔وہاں نظم اور ضبط کی کمی بھی نظر آئی ہے۔ایک پُر وقار منظم جماعت کی خواتین میں اعلیٰ درجہ کا نظم وضبط ہونا چاہئے آپ کے اندر اس قسم کا نظم و ضبط ہونا چاہئے کہ کوئی بھی غیر اگر آپ کی تقریبات میں آئے اس کا عقیدہ خواہ کچھ بھی ہو وہ متاثر ہوئے بغیر نہ رہے کہ یہ وہ جماعت ہے جو اسلام کی تعلیم کو پھیلانے کا