خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 365 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 365

خطابات مریم 365 خطابات شرائط بیعت میں سے دوسری شرط جس کا تعلق مخلوق خدا سے ہے کہ جھوٹ ، زنا ، بدنظری اور ہر قسم کے فسق و فجور، طمع ، خیانت، فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتا رہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت ان کا مغلوب نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذ بہ کیوں نہ پیش آوے۔اس شرط کی تفصیل پر غور کریں ان میں سے جس گناہ کا بھی انسان مرتکب ہوتا ہے اس کے نتیجہ میں کسی انسان کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ نے جھوٹ کی بہت مذمت فرمائی ہے کیونکہ کوئی معاملہ بھی صفائی کے ساتھ طے نہیں پاسکتا جب تک قُولُوقَولاً سَدِيداً (احزاب: 71) پر عمل نہ کیا جائے۔پھر چوتھی شرط بیعت کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی ہے کہ عام خلق اللہ کوعموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً اپنے نفسانی جوشوں سے کسی نوع کی ناجائز تکلیف نہیں دے گا نہ زبان سے نہ ہاتھ سے اور نہ کسی اور طرح سے۔چھٹی شرط بیعت کی شرائط میں سے یہ ہے کہ اتباع رسم اور متابعت ہوا و ہوس سے باز آ جائے گا اور قرآن کریم کی حکومت کو بکلی اپنے سر پر قبول کرے گا اور قال اللہ اور قال الرسول کو اپنی ہر یک راہ میں دستور العمل قرار دے گا۔یہ بڑی ہی ضروری چیز ہے کہ ہماری زندگیوں میں مقصد ہی یہ ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق کام کریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو انسانیت کے سرتاج تھے ان کی زندگی کو اپنا اُسوہ بنا ئیں۔خدا تعالیٰ نے زمین اور آسمان بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر آپ کو پیدا نہ کیا جاتا تو یہ زمین اور آسمان بھی پیدا نہ کئے جاتے۔ایک کامل نمونہ ایک کامل اُسوہ خدا نے دنیا کے لئے بنا کر دکھایا کہ کوئی نقص ، کوئی کمی اس وجود میں نہیں یہ تعلیم ہمیشہ قائم رہے گی اور آپ کے ذریعہ مکمل تعلیم امت محمدیہ کو عطا فرمائی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض بھی قرآن کریم کی تعلیم کو پھیلا نا ، قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کرنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی ہی طرف دنیا کو بلانا تھا۔آپ کوئی نئی چیز دنیا میں لے کر نہیں آئے بلکہ آپ کی نثر کا ایک ایک فقرہ آپ کے اشعار کا ایک ایک شعر پڑھ کر دیکھیں آپ کی تفسیر دیکھیں سب کچھ قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں اور احادیث کی روشنی میں آپ نے لکھا ہے اور کچھ بھی نہیں۔ہماری جماعت کے بننے کی غرض،