خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 360 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 360

خطابات مریم 360 خطابات محمود ہال لندن میں خواتین سے خطاب میری پیاری بہنو اور عزیز بچیو! مجھے آپ سے ملنے کی خواہش تھی۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش پوری کر دی۔دعا کریں میرا یہاں آنا اور رہنا میرے لئے اور آپ کیلئے فائدہ مند اور با برکت ہو۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کا غلبہ آخری زمانہ میں مقدر کر رکھا ہے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِة الْمُشْرِكُونَ (الصف: ١٠) ترجمہ: وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تا کہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے اور خواہ مشرک کتنا ہی نا پسند کریں۔تمام مفسرین اور علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اسلام کا غلبہ مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہوگا ہم دل سے یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ اپنے وقت پر ضرور پورا ہوگا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کی بشارتیں دی تھیں وہ بھی ضرور اپنے وقت پر پوری ہونگی۔حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جب یورپ کا پہلا سفر کیا تو یہاں کے رہنے والوں کو ہوشیار کیا تھا اور آپ کا یہ پیغام (A Working) کے نام سے بھی شائع ہو چکا ہے کہ اس وقت دنیا میں امن صرف اسلام سے وابستہ ہے اور آپ نے بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں بتاتی ہیں کہ اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہے۔1989ء میں جماعت کے قیام پر پورے سو سال گزر جائیں گے ہم یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح کو جو بشارتیں دیں وہ سب پوری ہونگی لیکن ہم نے بھی تو سوچنا ہے اور اپنا جائزہ لینا ہے کہ ہم نے اس