خطابات مریم (جلد دوم) — Page 328
خطابات مریم 328 خطابات فرمایا کہ میں تمہیں سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں ہم نے عرض کیا حضور ضرور بتائیں آپ نے فرمایا کہ اللہ کا شریک ٹھہرانا والدین کی نافرمانی کرنا۔آپ تکیہ کا سہارا لئے ہوئے تھے جوش میں اُٹھ کر بیٹھ گئے اور بڑے زور سے فرمایا الا وقول الزُورِ دیکھو تیسرا بڑا گناہ جھوٹ ہے آپ نے اس بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ ہم نے چاہا کہ کاش حضور خاموش ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں عباد الرحمن کی صفات بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔وَالَّذِينَ لا يَشْهَدُونَ الرُّور (الفرقان : 73) وہ لوگ جھوٹی گواہیاں نہیں دیتے۔اسی طرح تاکید فرماتا ہے۔وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ (الحج: 32) جھوٹ سے بچو۔احادیث میں ایک شخص کا واقعہ آتا ہے کہ اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ حضور مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیں جو میں چھوڑ دوں تا میری اصلاح ہو۔آپ نے فرمایا صرف جھوٹ چھوڑ دو۔اب وہ جس وقت کوئی بُرا کام کرنے لگتا اُسے خیال آتا کہ رسول کریم ع کو پتہ لگ گیا اور آپ نے مجھ سے پوچھا تو جھوٹ میں نے بولنا نہیں اس لئے یہ کام میں نہیں کرتا اسی طرح آہستہ آہستہ تمام برائیاں اس سے دور ہو گئیں۔غرض سچ میں بڑی طاقت ہے جیسا کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں۔راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا قدر کیا پتھر کی لعل بے بہا کے سامنے دوسری بات جس کی طرف ہماری خواتین کو خصوصی توجہ کرنی چاہئے وہ ہے افواہیں پھیلانے اور ایک دوسرے تک پہنچانے کی عادت کو ترک کرنا۔یہ عادت احمدی خواتین میں نہیں ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماما تا ہے۔واذا جاءَهُمُ امْرين الآمن او الْخَوْفِ أَذَاعُوْا بِهِ ، وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أولي الأمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ