خطابات مریم (جلد دوم) — Page 318
خطابات مریم 318 خطابات کوئی بچہ ناظرہ پڑھنے سے محروم نہ رہ جائے اور ترجمہ پڑھنے والی عمر میں ترجمہ پڑھایا جائے۔بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانوں میں اوّل ، دوم، سوم آنے والے طلباء اور طالبات کو طلائی تمغہ جات دینے کا فیصلہ نیز یہ ہدایت کہ ہر بچہ اپنا سالانہ نتیجہ خلیفہ وقت کو بھجوائے اور ہر لڑ کا کم از کم میٹرک اور ہرلڑ کی کم از کم مڈل تک ضرور پڑھے۔آپ کے خلیفہ منتخب ہونے کے کچھ عرصہ بعد حضرت اقدس کی یہ پیشگوئی کہ 'بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈ میں گئے پوری ہوئی۔گیمبیا کے سر براہ مملکت ایف۔ایم۔سنگھائے نے احمدیت قبول کر کے حضرت اقدس کے کپڑوں سے برکت پائی جو حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر اُن کے لئے بھجوائے۔آپ کے دور خلافت میں قرآن مجید کی کثیر اشاعت ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما بھی فرمایا تھا کہ آپ کی خلافت میں سب خلافتوں سے زیادہ قرآن مجید کی اشاعت ہوگی۔چھ زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع ہوا۔فریج اور ڈینش میں ترجمہ تیار ہے۔ہوٹلوں، لائبریریوں میں ہزاروں کی تعداد میں قرآن مجید رکھوائے گئے۔ہر ملک میں فولڈرز کی اشاعت بہت کثیر تعداد میں ان کی زبان میں کی گئی جس سے احمدیت کا مختصر تعارف اُن کی اپنی زبان میں ہو گیا۔28 جولائی 1967ء کو آپ نے لندن میں امن کا پیغام اور حرف انتباہ کے نام سے تقریر فرمائی جس میں حضور نے یورپ کو ہوشیار کیا کہ اگر انہوں نے اپنی اصلاح نہ کی تو تیسری جنگ عظیم سے انہیں دو چار ہونا پڑے گا اور تیسری جنگ عظیم کا خاتمہ اسلام کی فتح کے آغاز پر ہو گا۔آپ کی تحریکات میں سب سے بڑی تحریک صد سالہ جو بلی فنڈ کی تحریک تھی جس کا اعلان آپ نے جلسہ سالانہ 1973ء کے موقع پر فرمایا یہ کہتے ہوئے کہ 23 مارچ 1989 ءکو جب جماعت کے قیام کو ایک سو سال پورے ہو جائیں گے جماعت صد سالہ جوبلی منائے گی۔درمیانی 16 سالہ عرصہ کے لئے آپ نے تبلیغ اور اشاعت کا ایک جامع منصوبہ جماعت کے سامنے پیش فرمایا۔جو مشتمل تھا تمام ممالک میں مشنوں کے قیام، مساجد کی تعمیر ، قرآن کریم کے تراجم اور کم از کم سو زبانوں میں اسلام کے لٹریچر کی اشاعت اور قرآن کریم کی اشاعت جہاں بھی براڈ کاسٹنگ سٹیشن کی اجازت ملے اس کے لگانے پر۔اس کے ماتحت سویڈن، ناروے،