خطابات مریم (جلد دوم) — Page 317
خطابات مریم 317 خطابات جس طرح حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں اسلامی حکومت کی سرحدیں بہت دور تک پھیل گئی تھیں اور ان میں وسعت پیدا ہوئی۔کئی ملک فتح ہوئے اسی طرح آپ کے دور خلافت میں جماعت نے نمایاں ترقی کی۔186 نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔9 ممالک میں نئے مشن کھولے گئے۔افریقہ کے ممالک میں متعدد ہسپتال اور سکول کھولے گئے۔بیرون پاکستان بہت بڑی جماعتیں قائم ہوئیں۔جماعت کی ترقی کا اظہار نمایاں طور پر اس امر سے ہوتا ہے کہ 1965ء کے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اسی ہزار تھی اور 1981ء کے جلسہ سالانہ میں دولاکھ سے زائد۔ایک مختصر سا جائزہ ان تحریکات کا جو آپ نے اپنے دورِ خلافت میں جاری کیں پیش کرتی ہوں۔خلیفہ منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلی تحریک آپ نے فضل عمر فاؤنڈیشن کی جاری کی۔تا کہ وہ منصوبے جو حضرت مصلح موعود نے شروع فرمائے تھے ان کی تکمیل ہو اس کے تحت کئی لاکھ کے خرچ سے فضل عمر فاؤنڈیشن کا دفتر ، خلافت لائبریری کی عمارت اور ایک گیسٹ ہاؤس تعمیر ہوا۔حضرت مصلح موعود کے خطبات عید ، عید الفطر، عیدالاضحیہ اور خطبات النکاح شائع ہوئے اور آپ کی سوانح کی ایک جلد شائع ہو چکی ہے۔1970ء میں جب آپ نے مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی سکیم آپ کے دل میں ڈالی گئی اور آپ نے وہاں سے واپسی پر نصرت جہاں لیپ فارورڈ پروگرام جماعت کے سامنے رکھا جو تمام کا تمام مغربی افریقہ کے باشندوں کی بھلائی اور بہتری کے لئے تھا۔جس کے نتیجہ میں اس سکیم کے ماتحت نائیجریا میں چھ میڈیکل سینٹر، دس سکول، غانا میں پانچ میڈیکل سینٹر اور چھ سیکنڈری سکول ، لائبیریا میں ایک میڈیکل سینٹر اور ایک سیکنڈری سکول گیمبیا میں چار نئے میڈیکل سینٹر اور سیرالیون میں چار میڈیکل سینٹر اور سات سیکنڈری سکول کھل چکے ہیں۔کل 19 ہسپتال اور 24 سکول ہیں۔اس کے علاوہ تحریک جدید دفتر سوم کا اجراء۔وقف جدید دفتر اطفال کا اجراء۔رسومات کے خلاف جہاد کی تحریک۔یہ تحریک کہ اس بات کی نگرانی کی جائے کہ کوئی رات کو بھوکا نہ سوئے۔وقف عارضی کی سکیم تنظیم موصیان و موصیات کا قیام ، قرآن مجید پڑھانے کی تحریک کہ