خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 314 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 314

خطابات مریم لیکن ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔بلانے والا ہے 314 پیارا خطابات اسی اے دل تو جاں فدا کر بہت ہی بابرکت وجود تھا جو ایک ابر رحمت کی طرح قریباً سترہ سال جماعت پر برستا رہا۔حضرت مصلح موعود کے لمبے دور خلافت کے بعد آٹھ نومبر 1965ء کو آپ نے مسند خلافت پر قدم رکھا اور آخری سانس تک دین اسلام کی سربلندی کے لئے آپ کا ہرلمحہ وقف رہا۔آپ کی پیدائش سے بہت پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی خلافت کی خبر دی گئی تھی۔طالمود میں اللہ تعالیٰ نے آنے والے مسیح کے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ اس کے بعد اس کا بیٹا اور پھر پوتا جانشین ہو گا۔اس کے علاوہ خود حضرت موعود آخرالزمان کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَّک ہم ایک پوتے کی تجھے بشارت دیتے ہیں۔( تذکرہ صفحہ 519) نيزانَا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٌ لَّكَ نَافِلَةٌ مِنْ عِنْدِی ( تذکرہ صفحہ 500 ) اس کے علاوہ حضرت اقدس کو آپ کے متعلق اور بھی الہامات ہوئے جن میں آپ کے متعلق بشارت دی گئی۔اِنَا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٌ ( تذکره صفحه 619) اور دوبارہ اسی الہام کے ساتھ یہ بشارت بھی دی گئی کہ يَنزِلُ مَنْزِلَ المبارک ( تذکرہ صفحہ 622 ) وہ مبارک احمد کی شبیہ ہوگا۔پھر بشارت دی سَاهَبُ لَكَ غُلَامًا زَكِيَّا رَبِّ هَبْ لِى ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ اسْمُهُ يحى ( تذکرہ صفحہ 626) میں تجھے ایک پاک لڑکا دوں گا۔اے میرے رب مجھے پاک اولاد عطا فرما۔ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام کي ہوگا۔چنانچہ حضرت ب مبارکہ بیگم صاحبہ سے روایت ہے کہ اس الہام کے مطابق حضرت اماں جان حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو بچپن میں کبھی کبھی بیچی کہہ کر بھی بلا یا کرتی تھیں۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ان آسمانی بشارتوں کے مصداق اور حضرت اقدس کے نافلہ موعود تھے۔حضرت سیدہ اماں جان نے بچپن سے ہی آپ کو اپنی تربیت میں لے لیا تھا۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی ایک روایت ہے وہ لکھتی ہیں۔عزیزی ناصر احمد کو پہلے قرآن مجید حفظ کروایا گیا دوسری تعلیم برائے نام ساتھ