خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 308 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 308

خطابات مریم 308 خطابات حکومت ہے ان کو نیک کام کرنے کی تلقین کرتی رہے بتاتی رہے کہ نیکی یہ ہے اور بُرائی یہ اور جہاں بھی کوئی نا پسندیدہ کام ہوتا دیکھے اسے رو کے یہی تربیت کا سب سے بڑا اصول ہے اور عہدہ داروں کو بھی لجنہ کی ممبرات کی تربیت کرتے وقت اسے مدنظر رکھنا چاہئے۔خاص طور پر اس زمانہ میں جب کہ بہت سی نئی نئی بُرائیاں جنم لے رہی ہیں۔ہماری بچیاں ٹیلی ویژن سے یا اپنی جماعت سے باہر ملنے جلنے سے نئی نئی بدعتیں اپنے ساتھ جماعت میں لے آتی ہیں۔ہمارے لئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہی کافی ہے۔ہر چیز کی کسوٹی آنحضرت ﷺ کا نمونہ ہے۔اگر آپ کے نمونہ کی کسوٹی پر وہ کام پورا اترتا ہے تو کرو اور اگر آپ کی سنت اور عمل اس کام کو ر ڈ کرتا ہے تو تم بھی رڈ کر دو اور ہمارا عمل قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : 32) کے مطابق ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی سے ہی ہم ترقی کر سکتی ہیں اور اپنے رب کا پیار حاصل کر سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان تین باتوں کے متعلق فرماتا ہے کہ اگر اُمت ان تین باتوں پر عمل کرے گی تو کامیاب ہوگی۔پس میری بہنو! غلبہ اسلام کی مہم سر کرنے کیلئے ہم میں سے ہر ایک کا عمل اس کے مطابق ہونا چاہئے اور لجنہ اماء اللہ کے سارے پروگرام بھی اسی آیت کے اردگرد گھومنے چاہئیں۔پس جماعت کی عورتوں کے جوان طبقہ کو میں خاص طور پر توجہ دلاتی ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔لجنہ کے کاموں میں حصہ لیں اور جتنا وقت بھی وہ دے سکتی ہوں لجنہ کے کاموں میں خرچ کریں۔اے میرے رب تیری یہ چھوٹی سی جماعت جو تیرے مامور پر ایمان لائی اور ہر خلافت میں اس نے اسلام کے جھنڈے کو اونچار کھنے کی کوشش کی اسے ضائع نہ کیجیؤ بلکہ حضرت اقدس موعود آخر الزمان کو جو تو نے بشارتیں غلبہ اسلام کی دی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے وقت پر پوری ہوں گی ان میں ہمارا بھی حصہ ہو۔آمین یا رب العالمین (ماہنامہ مصباح نومبر 1982ء)