خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 228 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 228

خطابات مریم 228 خطابات ہمیں صحیح اسلامی تعلیم کا نمونہ پیش کرنا چاہئے دین میں بدعات اور رسوم کو رواج دینا اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے انحراف کے مترادف ہے 22 فروری 1980ء کو دارالذکر لاہور میں لجنہ اماءاللہ لاہور کا جو اہم جلسہ منعقد ہوا اس میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے مندرجہ ذیل خطاب فرمایا۔تیرا نبی جو آیا اُس نے خدا دکھایا دین قویم لایا بدعات کو مٹایا حق کی طرف بلایا، مل کر خدا ملایا یہ روز کر مبارک سبحان من يران ( در ثمین صفحه 38) میری عزیز بہنو! آج اس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتی ہوں۔قاعدہ ہے کہ مامور کے زمانہ سے جوں جوں دوری ہوتی ہے جماعت میں کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور جب نئے نئے لوگ جماعت میں داخل ہوتے ہیں تو وہ اپنے ساتھ کمزوریاں بھی لے آتے ہیں اور وہ رائج ہو جاتی ہیں۔اسی چیز کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا :۔إِذَا جَاء نَصْرُ اللهِ وَالفَتْحُ وَراتَ النّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ افواجال فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوابَاتُ ( النصر : 2 تا 4) ترجمہ : جب اللہ کی مدد اور کامل غلبہ آ جائے گا اور تو اس بات کے آثار دیکھ لے گا کہ اللہ کے دین میں لوگ فوج در فوج داخل ہوں گے اس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ساتھ