خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 220 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 220

خطابات مریم 220 خطابات کا منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اُٹھا دے گا اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“۔(روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409 - تجلیات الہیہ صفحہ 17) یہ چند اقتباس ہیں اُن اَن گنت بشارتوں میں سے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیں۔ہر احمدی کو یقین ہے اپنے رب بزرگ و برتر کے وعدوں پر کہ وہ جو کہتا ہے کرتا ہے کہ یہ غلبہ جس کے آثار صبح صادق کی طرح سب کو نظر آ رہے ہیں اسی طرح ہوگا جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح کو بشارت دی ہے کہ :۔ا بھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(روحانی خزائن جلد 20- تذکرۃ الشہادتین صفحه 67) حضرت خلیفة اصبح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی اللہ تعالیٰ سے بشارتیں پا کر جماعت کو اس طرف کئی بار توجہ دلا چکے ہیں کہ قیام احمدیت پر دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی جس کے شروع ہونے میں صرف دس سال باقی ہیں۔ہمارے دل اس یقین سے پُر ہیں کہ اسلام کا غلبہ ان بشارتوں کے مطابق ہوگا جو اللہ تعالیٰ نے اپنے میسج کو دی ہیں۔لیکن دیکھنا یہ ہے کہ غلبہ اسلام کی مہم جو مہدی موعود نے شروع کی تھی اس میں احمدی عورت کا کردار کیا ہونا چاہئے۔ہر کام اور ہر قربانی میں اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت پر یکساں ذمہ داری ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔منْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْمِنَ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيُوةٌ طَيِّبَةً