خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 214 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 214

خطابات مریم 214 خطابات مطالعہ کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔ایک سال میں چھ کتب یعنی ہر دو ماہ میں ایک کتاب یہ کوئی زیادہ نہیں۔کوشش کریں کہ ہر خواندہ عورت اور لڑکی ان کو پڑھے۔جسے سمجھ نہ آئے وہ اپنی عہدہ داروں اور سیکرٹری تعلیم سے سمجھے ان کو اجلاسوں میں سمجھایا جائے اور اس طرح کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پر عبور حاصل ہو ان کے ذریعہ آپ کو قرآن کریم کا فہم حاصل ہوگا۔ہر شہری لجنہ کی کم از کم چالیس فی صد ممبرات کو یہ مقررہ نصاب پڑھوانا چاہئے۔خلاصہ کر کے آسان زبان میں اجلاسوں میں پڑھائیں تا جو خود نہ پڑھ سکیں وہ سن کر مطلب سمجھ لیں۔یہی وہ خزانے ہیں جو مہدی علیہ السلام نے تقسیم کئے لیکن ہم پورا فائدہ نہیں اٹھا ر ہیں۔دوسرے ممالک کی خواہش کرتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا ترجمہ کر کے ان تک پہنچایا جائے تا وہ پڑھیں لیکن جن کے سامنے معارف کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریا بہہ رہا ہے وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا تیں عمل کے لئے علم کا ہونا ضروری ہے اور علم حاصل ہوگا آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے جو تفسیر ہیں قرآن عظیم کی اور جو دلیل ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت و عظمت کی۔کوشش کریں علم کو پھیلانے کی احمدی خواتین میں۔احمدی عورت جاہل نہیں ہونی چاہئے۔احمدی عورت دینی علم سے بے بہرہ نہیں ہونی چاہئے۔احمدی عورت کے اخلاق اعلیٰ اور اس کا کردار بے عیب ہونا چاہئے اور آپس میں اتفاق ہونا چاہئے کیونکہ نا اتفاقی سے ہم اپنے بلند مقاصد حاصل نہیں کر سکتیں پھر تمام شاخہائے لجنہ اماء اللہ کا مرکزی لجنہ اماءاللہ سے گہرا تعلق ہونا چاہئے تا وہ قدم قدم پر ان کی راہ نمائی کر سکے۔اس سلسلہ میں جہاں میں لجنات کو توجہ دلاتی ہوں کہ وہ مرکزی لجنہ کی عہد یداران سے گہرا رابطہ قائم کریں صرف رپورٹ اور چندہ بھیج دینا کافی نہیں وہاں عہد یداران سے بھی کہوں گی کہ ان کا تعلق ہر لجنہ سے ایسا ہونا چاہئے کہ وہ ان کے مسائل کو سمجھ سکیں اور سمجھ کر ان کی صحیح راہنمائی کر سکیں۔انتخابات کے سلسلہ میں قانون کی پابندی کی جائے۔لجنہ کی عہد یداران کے انتخابات کے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔صدر وہ منتخب کی جائے جو قرآن کا ترجمہ جانتی ہو۔سب سے آخر میں اس طرف توجہ دلاتی ہوں کہ دعاؤں پر بہت زور دیں اسلام کی ترقی