خطابات مریم (جلد دوم) — Page 192
خطابات مریم 192 خطابات ہمارا جلسہ سالانہ اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے پورا ہونے کا ایک زندہ ثبوت ہے (جلسہ سالانہ 1978ء ( خواتین ) کے موقع پر افتتاحی خطاب ) میری عزیز بہنو اور بچیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج سے قریباً نوے سال قبل قادیان کی گمنام بستی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام پا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اعلان فرمایا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دعوی سے بھی بہت قبل بشارتیں دیں کہ :۔میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“۔( تذکرہ صفحہ 8 ) يَاتِيكَ مِن كل فَجٍّ عَمِيقٍ وَ ياتون مِن كُلِّ فَجٍّ عميق“ اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن را ہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے“۔(تذکرہ صفحہ 39) پھر اللہ تعالیٰ نے بشارت دی :۔يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِيَ إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاءِ۔تیری مددوہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم اپنی طرف سے الہام کریں گے۔( تذکرہ صفحہ 39) إِنِّي نَاصِرُكَ إِنِّي حافِظُك - إِنِّي جَاعِلُكَ للناس اماما - أَكَانَ للناس عجبًا - قُل هُوَ اللهُ عَجِيْبٌ“۔(براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 حاشیہ صفحہ 604) میں تیری مدد کروں گا۔میں تیری حفاظت کروں گا۔میں تجھے لوگوں کے لئے پیش