خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 188 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 188

خطابات مریم 188 خطابات شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ نے اس سال تاریخ لجنہ جلد چہارم کی تالیف کی۔بعض ناگزیر مجبوریوں کے باعث جلسہ سالانہ کے موقعہ پر تاریخ لجنہ کی چوتھی جلد آپ کی خدمت میں پیش نہیں کی جاسکی اُمید ہے کہ آخر جنوری تک شائع ہو جائے گی۔اس کو خریدنا اور پڑھنا ہر احمدی خاتون کا فرض ہے۔دینی کتا بیں ایک قوم کا عظیم سرمایہ ہوتی ہیں اگر ہم اپنی تاریخ کو خود نہیں پڑھیں گی اپنے بچوں کے پڑھنے کیلئے نہیں خریدیں گی تو ان کو کچھ علم نہ ہوگا کہ ہم سے پہلی بہنوں نے احمدیت اور لجنہ کی ترقی میں کیا کردار ادا کیا۔تاریخ لجنہ کی پہلی اور دوسری جلد بالکل ختم ہو چکی ہے تیسری بہت تھوڑی تعداد میں موجود ہے۔لٹریچر کو ہمیشہ وقت پر خرید لینا چاہئے۔ہر روز بہنوں کی طرف سے خطوط آتے ہیں کہ ہمیں پہلی اور دوسری جلد چاہئے اگر وہ وقت پر خرید لیتیں تو انہیں اس وقت افسوس نہ ہوتا کہ ہمارے پاس کتا بیں موجود نہیں۔آخر میں لجنہ کی تنظیم کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتی ہوں سارے پاکستان میں بجنات قائم تو ہیں لیکن ایسے قیام سے کیا فائدہ جہاں سے نہ چندہ آئے نہ رپورٹ جس سے پتہ لگے کہ آپ کیا کام کر رہی ہیں۔لجنہ کی عہدیداران کے لئے سالانہ اجتماع میں شمولیت لازمی اور ضروری ہے۔اس میں شریک نہ ہونے سے ان کی عدم دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔پس ہر لجنہ کو قر با نیوں اور قومی جدوجہد کے لحاظ سے یکساں طور پر سر گرم عمل ہونا چاہئے۔اس سلسلہ میں ہر ضلع کی لجنہ کو توجہ دلاتی ہوں کہ وہ اس سال دورہ کر کے کوشش کریں جو لجنات سست ہیں وہ بیدار ہو جائیں اور مرکزی لجنہ سے ان کا رابطہ قائم ہو۔جہاں بجنات نہیں وہاں لجنہ کا قیام ہو۔ہر مجلس سے لجنہ کا چندہ با قاعدہ آئے۔ابھی تک نصف کے قریب لجنات نادہند ہیں۔پھر دیہات کی لجنات کو خاص طور پر توجہ دلاتی ہوں کہ وہ قرآن کریم ناظرہ اور اردو لکھنے پڑھنے کی طرف بہت توجہ دیں اور ایک بھی احمدی بچی اور عورت جاہل نہیں رہنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ حضرت خلیفتہ امسح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت میں آپ کی اطاعت کرتے ہوئے شاہراہ غلبہ اسلام پر قدم بقدم رواں دواں رہیں اور اللہ تعالیٰ احمدیت کی ترقی ہمیں اپنی آنکھوں سے دکھا دے۔آمین اللھم آمین۔(ماہنامہ مصباح فروری 1978ء)