خطابات مریم (جلد دوم) — Page 162
خطابات مریم 162 خطابات وتوكرة المُشْرِكُونَ (الصف: (10) اور تمام مفسرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اسلام کا یہ غلبہ آخری زمانہ میں مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہونا مقدر تھا۔غلبہ اسلام کے کام کو سرانجام دینے کیلئے ایک نئے خاندان کی بنیاد ڈالی گئی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی ساری اولاد کے متعلق الہی بشارات دی گئیں جن کے ذریعہ ایک اُجڑا ہوا گھر آباد ہوا اور ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر دیا گیا انہی بابرکت وجودوں میں سے ایک وجود حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ پر اپنے بے انتہاء فضل کئے بچپن کی عمر سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو ر ڈ یا وکشوف کی نعمت سے نوازا اور بڑی اہم باتوں کی آپ کو قبل از وقت خبر دی گئی۔اس عمر میں جب کہ آپ کو خود بھی ان باتوں کی سمجھ نہ ہو گی۔آسمان سے آپ کو نواب مبار کہ بیگم کے نام سے یاد کیا گیا۔آپ کے اعلیٰ بخت کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کی پیدائش سے بھی قبل دی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کے متعلق بشارت دی گئی کہ تُنَشَّاءَ فِي الْحِلْيَةِ یعنی زیور میں نشو ونما پائے گی۔یعنی نہ وہ خوردسالی میں وفات پائے گی نہ تنگی دیکھے گی۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 217) خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے اشعار میں فرمایا: ہوا اک خواب میں مجھ پر اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر لقب عزت کا پاوے مقرر وہ یہی روز ازل ہے مقدر احمدیت کی تاریخ گواہ ہے کہ جو کچھ آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خبر دی وہ حرف بحرف پوری ہوئی۔دنیاوی اور دینی انعامات سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مالا مال کیا۔27 مئی 1977ء کے خطبہ میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آپ کا ارفع مقام بیان کرتے ہوئے کہا تھا۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ بہت خادمانہ اور بلند مقام کی حامل تھیں“۔