خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 161 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 161

خطابات مریم چاہیں۔161 خطابات کثرت سے درود شریف پڑھیں ، استغفار پڑھیں اور ہر قدم پر اپنے رب سے مدد 2- اپنا وقت ضائع نہ کریں ربوہ کی ہوں یا باہر کی ، اجتماع کے پروگرام کا ایک ایک لفظ خصوصاً حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی تقریر سننے اور پھر عمل کرنے کی کوشش کریں۔اپنی بچیوں کو اپنے ساتھ بٹھا ئیں۔گزشتہ سالوں سے یہ میرا مشاہدہ ہے کہ اچھی خاصی بڑی لڑکیاں جلسہ گاہ سے باہر پھر رہی ہوتی ہیں۔وقار ا یک احمدی خاتون کا امتیاز ہونا چاہئے اس کو قائم رکھنا آپ کا فرض ہے۔3- صفائی کا خیال رکھیں۔-4 جس وقت قرآن مجید کی تلاوت ہو رہی ہو خا موشی اختیار کرنی چاہئے کا رکنات بھی خواہ کتنا ضروری کام کیوں نہ ہو تلاوت قرآن کریم کے ختم ہونے کے بعد اپنے کام کے متعلق بات کریں۔سال رواں کے کاموں پر ایک نظر ڈالنے سے قبل میں اس سال کے سب سے اہم واقعہ کا ذکر کروں گی۔اس سال کا سب سے اہم اور المناک واقعہ حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ کی وفات ہے۔آپ کا وجود مستورات کیلئے بہت ہی بابرکت وجود تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری اولا دہی اللہ تعالیٰ کے نشانات کی مظہر ہے۔چودہ سو سال قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو آنے والے مہدی موعود کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا تھا که يتزوج ويولدلۂ کہ مہدی موعود شادی کرے گا اور اس کے اولا د بھی ہو گی۔شادیاں بھی دنیا میں ہوتی ہیں اور اولاد بھی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کا کسی کے متعلق شادی اور اولاد کی بشارت دینے کا یہ مطلب تھا کہ یہ شادی عام شادیوں کی طرح نہیں ہو گی ایک خاص مقصد اور خاص غرض سے ہوگی اور وہ مقصد یہ تھا کہ ایک نئے خاندان کی بنیاد آپ کے ذریعہ سے پڑے۔ایک ایسے خاندان کی بنیاد جس کی غرض دنیا میں توحید کا قیام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو حید کو دنیا میں پھیلانا ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ