خطابات مریم (جلد دوم) — Page 122
خطابات مریم 122 خطابات فرمایا:۔خطاب جلسہ سالانہ خواتین 1975ء جماعت احمدیہ کا یہ تر اسیواں جلسہ سالانہ ہے جس میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم اور اسی کی دی ہوئی توفیق سے آپ کو شرکت کی توفیق ملی ہے۔ان دنوں کو غنیمت جانیں اور بغیر ایک لمحہ ضائع کئے اس سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق پائیں۔اپنے آپ کو مہمان نہ سمجھیں۔آپ کی خدمت ہمارے لئے باعث سعادت ہے لیکن آپ مہمان نہیں بلکہ سب ہی اپنے گھر آئی ہوئی ہیں۔اس لئے آپ کی خدمت میں اگر کوئی کمی آئے تو اس کا خیال نہ کریں۔اصل توجہ جلسہ کے پروگرام کی طرف ہو۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقاریر توجہ سے سنیں۔باقی سارا پروگرام سننے، اس کو ذہن نشین کرنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔پورا عزم کریں کہ جو کچھ آپ کے فائدہ اور آپ کی ترقی کیلئے کیا جائے گا اس پر پوری طرح عمل کریں گی۔اپنا وقت باتوں میں ضائع نہ کریں صفائی کا اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔خواہ کارکنات ہوں یا آئی ہوئی مہمان خواتین ہی سب باہمی تعاون اور چشم پوشی سے جلسہ کو کا میاب بنانے کی کوشش کریں اور دعاؤں میں لگی رہیں کہ یہ بہت بابرکت دن ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1891ء میں جب سب سے پہلے جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھی تو اس جلسہ پر احباب جماعت کو آنے کے لئے تحریک کرتے ہوئے اشتہار دیا۔اس میں آپ فرماتے ہیں :۔تمام مخلصین داخلین سلسلۂ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض دو یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو اور اپنے مولیٰ کریم اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آ جائے اور ایسی حالت انقطاع پیدا ہو جائے جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہولیکن اس غرض کے حصول کیلئے صحبت میں رہنا اور ایک حصہ اپنی عمر کا