خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 108 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 108

خطابات مریم 108 خطابات بھیجا۔اس صدر کو آئندہ سال ہٹا دیا جائے گا۔دورے کرنے سے لجنات میں بیداری ہوگی چندہ بڑھے گا۔ان کی ضلعی لجنہ اور مرکزی لجنہ سے ان کا تعلق پیدا ہو گا کوشش کیجئے اس ارادہ کے ساتھ خدا سے دعائیں کرتے ہوئے کہ اگلے سال جتنی بجنات پاکستان میں ہیں۔ان سب کی نمائندہ خواتین اس اجتماع میں موجود ہوں اللہ تعالیٰ توفیق عطا کرے۔اب میں آپ سب کو خدا حافظ کہتی ہوں ان لجنات کو جنہوں نے انعامات حاصل کئے اور ان بچیوں کو جنہوں نے انعامات حاصل کئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کرتی ہوں اللہ تعالیٰ اس سے بڑھ کر ان کو توفیق دے۔آمین آپ کے لئے تو اس اجتماع میں شرکت کرنی مشکل نہ تھی ہزاروں مخلص بہنیں اور بچیاں جو پاکستان سے باہر کے شہروں میں ہیں ان کے دلوں میں اس اجتماع میں آنے کی خواہش آپ سے کم نہیں۔چشم تصور سے میں ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھتی ہوں۔ان کا دل چاہتا ہوگا کہ وہ آتیں شرکت کرتیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب سنتیں ، کام میں حصہ لیتیں۔پاکستان سے باہر رہنے والی سب ممبرات لجنہ اور کارکنات کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر رہے اور اپنے اپنے ملک میں ان کو اسلام کا جھنڈا بلند سے بلند تر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مبلغین اسلام اور ان کی بیویوں کے لئے بھی جو اپنے شوہروں کے ساتھ تبلیغ کے میدان میں سرگرم عمل ہیں دعا کریں۔ربوہ کی ان بہنوں اور بچیوں کیلئے دعا کی درخواست ہے جنہوں نے آپ کی خدمت کی۔یہ ان کا فرض ہے خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی ان کو اپنے فرض کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ، حضرت بیگم صاحبہ مرزا شریف احمد صاحب، سیدہ مہر آپا صاحبہ اور سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ کی صحت کے لئے بھی دعا کی درخواست ہے۔پھر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی تمام عہدہ داروں کے لئے بھی درخواست ہے اور سب سے بڑھ کر حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت اور درازی عمر اور آپ کے مقاصد کی