خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 104 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 104

خطابات مریم 104 خطابات کا سب کچھ خدا تعالیٰ کا ہو جائے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں وہ اپنا سب کچھ خرچ کرنے کو تیار ہو جائے تب وہ مقصدِ حیات حاصل کر سکتا ہے اور تبھی وہ سچا مسلمان کہلانے کا مستحق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔اسلام کے معنی ہیں ذبح ہونے کے لئے گردن آگے رکھ دینا۔یعنی کامل رضا کے ساتھ اپنی روح کو خدا کے آستانہ پر رکھ دینا۔۔ذبیح ہونے کے لئے اپنی دلی خوشی اور رضا سے گردن آگے رکھ دینا کامل محبت اور کامل عشق کو چاہتا ہے۔روحانی خزائن جلد 20 لیکچر لا ہور صفحہ 152) خدا کا ارادہ اسلام کو پھر سے غالب کرنے کا ہے اور اسی غرض کیلئے اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھجوایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو بشارتیں اللہ تعالیٰ نے دیں ان میں سے ہم نے سینکڑوں ہزاروں کو پورا ہوتے اپنی آنکھ سے دیکھا۔ہر صبح جو چڑھتی ہے وہ یہ گواہی دیتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے دعوئی میں بچے تھے اور ہر شام جو آتی ہے وہ آپ کی صداقت پر مہر ثبت کرتی ہے۔وہ وقت جلد آنے والا ہے جب ساری دنیا آنحضرت ﷺ کے جھنڈے تلے پناہ لے گی۔لیکن اس غلبہ کے لئے جو قربانیاں ہمیں دینی چاہئیں اگر ہمارا حصہ ان قربانیوں میں نہ ہوا تو ہم بڑے ہی بد قسمت ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں ہے۔اس کی نقذ بر تو ہر صورت میں پوری ہوگی۔زمین اور آسمان مل سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح سے جو وعدے کئے ہیں وہ ٹل نہیں سکتے۔ضرورت صرف استقامت کی ہے۔ضرورت قربانیوں میں تسلسل پیدا کرنے کی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ شیطان کسی سوراخ سے ہمارے دل اور دماغ پر قبضہ نہ کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ پیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائیگا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور