خطابات مریم (جلد دوم) — Page 83
خطابات مریم 88 83 تحریرات نے ایک (بیت) کے لئے پچاس ہزار روپے کی اپیل کی اور یہ قید لگادی کہ یہ رقم صرف عورتوں کے چندے سے ہی پوری کی جائے۔چنانچہ پندرہ روز کی قلیل مدت میں ان عورتوں نے پچاس ہزار کی بجائے پچپن ہزار (55,000 ) روپیہ جمع کر دیا۔عورتوں کا یہ اخبار جو 15 / دسمبر 1926 ء کو جاری ہوا 1947 ء تک جاری رہا۔شروع میں پندرہ روزہ تھا بعد میں ماہوار ہو گیا اس کے ایڈیٹر جناب قاضی محمد ظہور الدین اکمل صاحب، جناب مولوی یعقوب صاحب طاہر، خواجہ غلام نبی صاحب، جناب رحمت اللہ صاحب شاکر وغیرہ رہے۔1947ء کے شروع میں لجنہ اماءاللہ نے یہ فیصلہ کیا کہ لجنہ اس رسالہ کو اپنی نگرانی میں لے لےاور اس کا تمام خرچ خود برداشت کرے۔چنانچہ حضرت امام جماعت احمد یہ الثانی سے اجازت لے کر لجنہ مرکزیہ نے اس کا اعلان کر دیا۔ابھی تین پر چے شائع ہوئے تھے کہ ملکی تقسیم ہونے کے بعد قادیان سے ہجرت کرنی پڑی اور پاکستان آ کر کچھ عرصہ پر چہ بند رہا۔آخر 1950ء میں دوبارہ مصباح ربوہ سے جاری ہوا جو اپنی پوری شان سے اللہ کے فضل سے جاری ہے اور عورتوں کا واحد ترجمان ہے۔اس کی پہلی مدیدہ عزیز امتہ اللہ خورشید صاحبہ بنت مولا نا ابوالعطاء تھیں ان کی وفات کے بعد امۃ الرشید شوکت صاحبہ ان کے بعد امۃ اللطیف صاحبہ اہلیہ شیخ خورشید احمد صاحب اور اب ان کے بعد سلیمہ قمر ادارت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ہماری بہنوں کو چاہئے کہ اپنے واحد رسالہ کو زیادہ سے زیادہ مفید بنائیں۔عورتوں کے مسائل پر اس میں لکھا کریں۔تاریخی ، معاشرتی مسائل پر خاص طور سے۔خدا کرے میری خواہش آپ سب کے ذریعہ سے پوری ہو۔(ماہنامہ مصباح جنوری 1996ء)