خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 841 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 841

خطابات مریم 841 پیغامات ترک کر دیوے اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگا اور وہ دوسری قدرت نہیں آسکتی جب تک میں نہ جاؤں“۔(روحانی خزائن جلد 20 رسالہ الوصیت صفحہ 305) چونکہ اس پیشگوئی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی خبر دی گئی اور آپ کے بعد دوسری قدرت کے ظاہر ہونے کی اور طبعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی خبر سے جماعت غمگین تھی کہ خدا تعالیٰ کا لگایا ہوا یہ پودا کہیں ضائع نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے بشارت دی۔یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتلا سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کرے گا اور بدبختی اُس کو جہنم تک پہنچائے گی اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اُس کے لئے اچھا تھا مگر وہ سب لوگ جو اخیر تک صبر کریں گے اور اُن پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا اُن سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے اُن پر کھولے جائیں گے“۔روحانی خزائن جلد 20 رسالہ الوصیت صفحہ 309) ان سو سالوں میں ان پیشگوئیوں کے مطابق جماعت پر مصائب آئے۔ابتلا آئے کئی فتنے اُٹھے۔لوگ قید کئے گئے ، شہید کئے گئے لیکن ہر ابتلا کے بعد اور ہر فتنہ کے بعد جماعت کا قدم ترقی کی طرف ہی اُٹھا اور وہ آواز جو ایک آدمی کی آواز تھی پھیلتی چلی گئی اور آج دنیا کے ہر ملک