خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 703 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 703

خطابات مریم 703 پیغامات پیغام برائے کیمپنگ لجنہ اماءاللہ کینیڈا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری عزیز بہنو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مکرمہ نعیمہ مرزا صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ لجنہ اماءاللہ کینیڈا اور ناصرات الاحمدیہ کی دو روزہ کیمپنگ ہو رہی ہے اور اس موقع کے لئے میں کوئی پیغام بھجواؤں۔رمضان میں درس دینے کی وجہ سے بہت مصروف ہوں تا ہم آپ کی خواہش پر مختصر سا پیغام ارسال ہے۔دنیا کے عام لوگ تو کیمپنگ تفریح کے لئے کرتے ہیں کسی جگہ اکٹھے ہوئے ہل کر رہے کھانا پکا یا مختلف کاموں کی تربیت حاصل کی بے شک اس کے بھی بہت فائدے ہیں لیکن ہماری جماعت دینی جماعت ہے ہر کام کرتے ہوئے ہم نے دین کو دنیا پر مقدم رکھنا ہے ہماری کیمپنگ بھی روحانی کیمپنگ ہونی چاہئے اس کے پروگرام بھی مندرجہ ذیل باتوں کے سکھانے پر مشتمل ہونے چاہئیں۔1- نماز کو وقت پر ادا کرنے کی تکمیل۔-2 دینی کاموں کو دنیاوی کاموں پر ترجیح دینا۔3- امیر کی اطاعت جو اسلام کی تعلیم کی روح ہے۔4 اختلاف ہونے پر جو فیصلہ امیر کا ہو اس سے اختلاف نہ کرنا اور شرح صدر کے ساتھ اس کی اطاعت کرنا۔5 لجنہ کی عہدہ داروں کی عزت ادب و احترام کرنا کیونکہ وہ بھی خلیفہ وقت کی طرف سے مقرر ہوتی ہیں۔ہر کام میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا۔خدا تعالیٰ کے اس حکم کو ذہن میں رکھنا کہ تَعَاوَنُوا عَلَى البِرِّ وَالتَّقْوی کہ نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون