خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 652 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 652

خطابات مریم 652 پیغامات نہیں۔مذہب کے اصولوں پر عمل نہیں کیسے امید کی جاسکتی ہے کہ اس کی گود سے اسلام کے فدائی پیدا ہو نگے۔بس بہت زور دیں بچیوں کو دین سکھانے پر قرآن کا ترجمہ جس کا مرکزی نقطہ ہے۔پھر قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنے پر۔آپ صرف ایک قیادت یا شہر کی تربیت ہی نہیں کر رہیں۔غور کریں تو پوری نسل کی تربیت ان کے ذریعہ سے ہوگی۔تاریخ احمدیت میں اگلے نو سال بے انتہا اہمیت کے حامل ہیں ایک بچی بھی ایسی نہیں ہماری جماعت میں ہونی چاہئے جو نا خواندہ ہو یا جسے قرآن ناظرہ نہ آتا ہو۔پھر اپنی عمر کے مطابق اسے ترجمہ اور دینی تعلیم سے واقفیت نہ ہو۔خدا کرے ہماری کارکنات اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں اور خدا کرے بچیوں اور ان کی ماؤں میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ اصل تعلیم دینی ہے اور ہم نے دنیا کے لئے نمونہ بننا ہے۔دعا ہے کہ کراچی کے حلقہ جات کو اس سلسلہ میں نمایاں کام کرنے اور قربانی دینے کی توفیق ملے۔