خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 533 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 533

خطابات مریم 533 خطابات فرمایا کہ تقویٰ نیکی کو ہی نہیں بلکہ بدی سے بچنے اور ہر اُس راستہ کو چھوڑنے کو کہتے ہیں جو خدا سے دور لے جانے والا ہو۔تقویٰ کی سب سے پہلی راہ حضور اقدس نے یہ بیان فرمائی ہے کہ جس خیال اور عادت کو ردی پاؤ اس کو کاٹ کر پھینک دو۔اگر ہمیں دنیا کی اصلاح کرنی ہے تو ہمیں سب سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرنی ہوگی۔ہمارے اندر کوئی جھگڑا ، بغض، اور کینہ نہیں ہونا چاہیے اگر دو، چار عہدیداران قربانی کرنے والی ہوں اور تمام ممبرات میں سستی اور تساہل موجود ہو تو جماعت ترقی نہیں کر سکے گی۔جب تک تمام خواتین کا تعاون حاصل نہ ہو ہم شاہراہ غلبہ اسلام کی طرف گامزن نہیں ہو سکتیں۔ہر احمدی خاتون کو اجلاسوں میں حاضر ہونا ہوگا۔اور وقت کی قربانی دینی ہوگی۔اگر آپ کے دل میں صحیح جذ بہ اور حضور سے سچی محبت کی لگن پیدا ہو جائے تو آپ کبھی بھی دینی محافل سے غیر حاضر نہیں ہوسکتیں۔حضور ایدہ اللہ کی ہر تحریک پر لبیک کہیں۔اپنے نفسوں کو ٹولیں کہ آپ میں کیا کیا کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔پھر ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔آپ غور کریں کہ بحیثیت احمدی ہونے اور لجنہ کی ممبر ہونے کے آپ پر کیا فرائض عائد ہوتے ہیں۔پھر ان کی انجام دہی کیلئے کوشش کریں۔کبھی اپنے اندر یہ احساس پیدا نہ ہونے دیں کہ آپ اپنی ہمت سے کچھ کر سکتی ہیں۔تمام کام دعا سے کامیابی تک پہنچتے ہیں۔دعا کے ذریعہ اپنی کوششوں میں برکت پیدا کرنے کی کوشش کریں خطاب جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مسیح موعودؓ کی کتب کے مطالعہ کی طرف بہت توجہ دیں۔نئی نسل کو اس طرف توجہ دلائیں۔دعا کریں کہ احمدیت کی ترقی کیلئے جو خواہشات آپ کے اندر پائی جاتی ہیں خدا تعالیٰ اُسے پورا فرمائے۔پھر آپ نے حضور ایدہ اللہ کے اس خطبہ جمعہ کا ذکر فرمایا:۔جس میں آپ نے شیطانی آیات کو اسلام کیلئے ایک بہت بڑی سازش قرار دیا ہے۔فرمایا کہ احمدی کبھی جھوٹا اور دھوکہ باز نہیں ہو سکتا یہ بات آپ کے عملوں سے ظاہر ہونی چاہیے۔اگلی صدی میں خدا تعالیٰ ہم سے وہ کام لے جو صرف خدا کی رضا حاصل کر نے کیلئے ہوں۔حضرت مسیح موعود نے خدا کی رضا حاصل کرنے کا بہترین طریق یہ بیان فرمایا ہے کہ قرآن کریم کا جوا اپنی گردنوں پر رکھو۔جب تک قرآن کریم کا ترجمہ نہیں پڑھیں گے آپ اس کی تعلیمات پر عمل