خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 432 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 432

خطابات مریم 432 خطابات بچوں کو قرآن کریم پڑھایا عاجزہ کو بھی کچھ عرصہ آپ سے پڑھنے کا شرف حاصل ہے۔لجنہ اماء اللہ کے جاری ہونے کے بعد عورتوں اور بچوں کی دینی تعلیم کے لئے جو انتظامات کئے گئے ان میں سے ایک درس گاہ آپ کا گھر بھی تھا جس کا تفصیلی ذکر لجنہ اماءاللہ کی سب سے پہلی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔غرض اپنے وقت میں انہوں نے مختلف رنگ میں لجنہ اماءاللہ کی کثیر خدمات انجام دیں۔اللہ تعالیٰ ان کی شاگردوں کے ذریعہ ان کی نیکیوں کو زندہ رکھے ان کے محلہ کی خواتین نے ان کی بہت خدمت کی۔جزاهم الله احسن الجزاء 1983-84 ء میں کل لجنات کی تعداد 866 تھی ان میں سے 388 لجنات کی طرف سے ماہانہ رپورٹیں موصول ہوتی رہیں یعنی تقریباً 45 فیصد ان میں بعض وہ لجنات بھی شامل ہیں جن کی طرف سے صرف ایک رپورٹ ہی سال میں موصول ہوئی اور سالانہ رپورٹ 29 ضلعوں کی 129 لجنات کی طرف سے آئیں اور اس سال میں چندہ دینے والی لجنات کی تعداد 787 رہی۔یعنی 9 ء90 فیصد اس سال یعنی 84 - 1985 ء میں کل لجنات کی تعداد 891 ہو گئی ہے ان میں سے ماہانہ رپورٹ بھیجوانے والی بجنات کی تعداد دوران سال 487 رہی اور سالانہ رپورٹ 32 ضلعوں میں سے 173 لجنات کی طرف سے وصول ہوئی۔چندہ دہندہ لجنات کی تعداد اس سال 777 رہی ہے۔چندہ الحمد للہ سال گزشتہ سے زیادہ نمایاں رہا ہے لیکن چندہ دہندگان لجنات کی تعداد میں کمی آئی ہے یعنی 5 78 فیصد رہی اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ قریباً چھپیں یا تھیں لجنات کا چندہ 3 راکتو بر جو حساب بند کرنے کی آخری تاریخ تھی اس کے بعد وصول ہوا اگر پہلے وصول ہو جا تا تو حساب میں آجاتا اور بہت سی لجنات کا چندہ بغیر تفصیل وصول ہوا آخر کس مد میں اسے ڈالتے چندہ وقت پر اور تفصیل ساتھ ہی بھجوایا کریں۔لجنہ اماء اللہ کے کام کو ترقی دینے کے لئے جہاں مرکزی سیکرٹریان نے جن میں سے بعض میں میں بھی شامل تھی دورے کئے اور بعض مقامات پر ضلعی میٹنگز منعقد کی گئیں جن میں ضلع ملتان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، ڈیرہ غازیخان ، جھنگ ، فیصل آباد، سرگودھا، گجرات اور جہلم قابل ذکر ہیں اسی سال انشاء اللہ زیادہ سے زیادہ ممکن تعداد میں دورے کرنے کا پروگرام لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر نظر ہے اس سلسلہ میں ضلعی صدر یں ، جنرل سیکرٹری صاحبہ سے پروگرام طے کر کے