خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 330 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 330

خطابات مریم اسی طرح آپ فرماتے ہیں :۔330 جو لوگ بد گمانی کو شیوہ بناتے ہیں خطابات تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دور جاتے ہیں ہے بے احتیاط ان کی زباں وار کرتی اک دم میں اس علیم کو بے زار کرتی ہے اسی لئے اپنی زبان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔حضور فرماتے ہیں : دلل دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا سیدھا خدا کے فضل سے جنت میں جائے گا وہ اک زباں ہے عضو نہانی ہے دوسرا ہے حدیث سیدنا سید الوری حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ نجات کیسے حاصل ہو۔آپ نے فرمایا اپنی زبان روک کے رکھو اسی طرح آنحضرت علی نے عیوب کی پردہ پوشی کرنے کی بڑی تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اُس کی پردہ پوشی کرے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور آپ کے ارشادات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔(ماہنامہ مصباح مارچ 1983ء)