خطابات مریم (جلد دوم) — Page 227
خطابات مریم 227 خطابات رہنا چاہئے۔سلسلہ کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ کیسے کیسے نامساعد حالات کے باوجود خلافت کے ذریعہ جماعت ترقی کی راہ پر گامزن رہی اور ہر نیا دن جو چڑھا وہ جماعت کے لئے مزید ترقی کے سامان لے کر چڑھا۔خلافت سے عقیدت و احترام ، خلافت کے لئے قربانیاں جو دراصل اسلام کی خاطر قربانیاں ہیں آپ کو غلبہ اسلام کی مہم میں حصہ دار بنا سکتی ہیں۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کا نیک نمونہ ہوتا نئے اسلام لانے والے آپ کے نمونہ کو دیکھ کر آپ کی طرف جھکیں۔آپ کے نمونہ کو مثال کے طور پر پیش کیا جائے۔نمونہ اپنے کردار کے لحاظ سے، نمونہ اپنے اعلیٰ اخلاق کے لحاظ سے ، نمونہ اپنی اولاد کی تربیت کے لحاظ سے، نمونہ مالی قربانی کے لحاظ سے، نمونہ خدمت جماعت اور خدمت انسانیت کے لحاظ سے ، نمونہ آپ کے علم اور فضل کے لحاظ سے، نمونہ حقیقی تقویٰ اور خشیت اللہ کے لحاظ سے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہر احمدی خاتون کا سراپنے رب کے سامنے ہر وقت دعا کے لئے جھکا ر ہے کہ الہی جلد سے جلد تو اسلام کے باغ کو پھر سے ہرا کر دے جو تو نے وعدے اپنے مسیح سے کئے ہیں وہ جلد سے جلد پورے ہوں ہم اپنی آنکھوں سے اس چمن کی بہار کو دیکھیں۔فوج در فوج لوگ اسلام میں داخل ہوں اور ساری دنیا غلبہ اسلام پر چلنے کے لئے کوششوں سے قربانیوں سے اور دعاؤں سے۔اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے کہ اسلام کا سورج تمام دنیا کو منور کر دے اور صداقت کی متلاشی روحیں صداقت کو پالیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دی ہوئی یہ بشارت پوری ہو۔دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔(روحانی خزائن جلد 20 - تذکرۃ الشہادتین صفحہ 67) (ماہنامہ مصباح جنوری، فروری 1980ء)