خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 165 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 165

خطابات مریم 165 خطابات بہنوں سے بھی یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ ہوشیار ہو جا ئیں۔اپنے اہل کو آگ سے بچانے کا حکم صرف مردوں کیلئے نہیں آپ کیلئے بھی ہے۔آپ کا بھی فرض ہے کہ اپنے شوہروں ، اپنے بیٹوں ، اپنے بھائیوں بلکہ اپنے باپوں تک کے منہ بند کر دیں۔اگر وہ کسی مجلس یا کسی شخص کی صحبت کے زیر اثر معترضانہ باتیں کرنا شروع کریں۔یا درکھیں کہ خدا کے فضل سے کثرت ایسے لوگوں کی نہیں ہے مگر ایک کیڑا پلیگ کی طرح پھیل کر بہت کمزور طبائع کو لے مرنے کا موجب ہو سکتا ہے"۔(الفضل 26 /اکتوبر 1961ء) غرضیکہ ساری احمد یہ جماعت کیلئے آپ کا وجود ایک نمونہ تھا جس طرح حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا تھا کہ ہم بت پرست نہیں ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔ان کی حسین یاد آتی ہے تو دل غم سے بھر ضرور آتا ہے لیکن روح آستانہ الہی پر جھکتے ہوئے کہتی ہے کہ راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تیری رضا ہو بڑا احسان تھا ان کا ساری جماعت پر اور خاص طور پر عورتوں پر کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ان کے ذریعہ ہمیں بہت سی باتوں کا علم ہوا۔خاص طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گھریلو زندگی کے متعلق باتیں۔میں زیادہ تفصیل سے آپ کی سیرت پر اس وقت نہیں کہہ سکتی۔ایک تو وقت محدود ہے دوسرے آپ کی زندگی کے حالات مرتب کر رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو آئندہ سال کتاب شائع کی جائے گی۔آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ مجھے یہ خدمت سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیں چاہئے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں اسی طرح گزار ہیں اور اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں۔عبادت الہی میں شغف ، نماز وقت پر اور توجہ سے ادا کرنے کی بچوں کو تلقین کریں اپنے بچوں اپنے دوستوں ساری جماعت کی بہودی کیلئے دعا کرتے رہیں۔بچوں میں خلافت کا احترام ، محبت ، حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل اطاعت آپ کے ارشادات پر عمل کرنے کی تلقین ، آپ کی تحریکات میں