خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 75 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 75

75 جو جماعت کے لوگوں سے محبت تھی اس پر روشنی پڑتی ہے اور یہ بھی کہ آپ اصلاح اور تربیت کے کسی موقعہ کو بھی ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے اپنی زیادہ بیماری کے ایام میں بھی کسی کی تکلیف کا معلوم ہو جاتا تو بہت کرب محسوس فرماتے تھے اے جانے والی محبوب اور مقدس روح تجھ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہزاروں سلامتیاں ہوں تو نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسد مبارک پر خدا تعالیٰ سے جو عہد باندھا تھا اس کو خوب نبھایا تو نے خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کی خاطر نہ اپنی جان کی پرواہ کی نہ مال کی نہ عزت کی نہ اولاد کی خدا کی خاطر تیرا خون بھی بہایا گیا۔بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ (البقره:113) کازنده نمونہ تھا تو نے زندہ خدا ہمیں دکھا دیا۔تو اللہ تعالیٰ کی قدرت رحمت اور قربت کا نشان تھا۔تیرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی قدرت جلوہ نما ہوئی اور دنیا نے رحمت اور قربت سے حصہ پایا تو نے قبروں میں دبے ہووں کو نکال کر ان کو روحانی موت کے پنجہ سے نجات دی۔تیرے آنے کے ساتھ حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آیا اور باطل اپنی نحوستوں کے ساتھ بھاگ گیا۔تُو نے اسلام کی عزت قائم کی۔تیری ایٹریوں نے شیطان کا سر کچلا۔تو کامیاب وکامران اپنے خدا کے سایہ میں زندگی گزار کر اپنے محبوب حقیقی کی خدمت میں حاضر ہو گیا لیکن ہمیں سوگوار بنا کر تیرے ہی الفاظ میں ہم تجھ سے کہتے ہیں۔جانتا ہوں صبر کرنا ہے اس ثواب ول ناداں کو سمجھائے کون تبلیغ اکناف عالم میں کامیابی سے ہورہی ہے اور حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا الہام میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔“ پوری آب و تاب سے پورا ہورہا ہے اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ تذكرة الشہادتین صفحه : 67 روحانی خزائن جلد 20 یہ پیش گوئی بڑی شان سے پوری ہو رہی ہے اور یہ امر احمدیت کی صداقت کا بین ثبوت ہے۔احباب دُعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں کو دور فرمائے اور محض اپنے فضل وکرم سے ہمارے وجودوں کو سلسلہ عالیہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید ثابت فرمائے اور حضرت مصلح موعود کے