خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 76 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 76

76 ارشادات کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق عطا فرمائے۔جرمن مشن کی ساری کامیابی میرے محسن اور پیارے آقا حضرت مصلح موعود کی ذاتی توجہ اور دلی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ خلافت ثالثہ کو جماعت کے لئے برکات اور ترقیات کا باعث بنائے۔خلافت سے وابستگی میں ہی جماعت کی ترقی کا راز پہناں ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو خلافت کی برکات سے متمتع کرے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ اسلام کو اکناف عالم میں پھیلا دے۔اللھم آمین۔(الفضل 25 / مارچ 1966)