خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 776 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 776

776 شیخو پورہ میں اجتماع ممبرات لجنہ اماءاللہ 15اکتوبر کولجنہ اماءاللہ شیخو پورہ کا سالانہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ شیخو پورہ کی لجنہ پرانی لجنہ ہے اس کا کام کسی زمانہ میں بڑا اچھا رہا ہے لیکن چونکہ نئی کارکن تیار نہیں کی گئیں اس لئے کام کا معیار برقرار نہ رہ سکا۔آپ نے باہمی اتحاد ویگانگت محبت تعلیم القرآن اور تربیت اولاد کی اہمیت کو واضح فرمایا اور اس سلسلے میں سالانہ مرکزی تربیتی کلاس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو بچیاں اس میں شامل ہوتی ہیں ان میں دینی علوم سیکھنے کا ایسا شوق پیدا ہو جاتا ہے کہ وہ پھر ہر سال التزام کے ساتھ اس میں شامل ہونے کی زبر دست خواہش رکھتی ہیں۔آپ نے اپنی عملی زندگیوں کو اسلام اور احمدیت کی تعلیم کے مطابق ڈھالنے اور ناصرات کی تربیت کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی تا کہ جس عظیم الشان کام کے لئے ہماری جماعت کو قائم کیا گیا ہے وہ پورا ہو سکے۔الفضل 20اکتوبر 1970ء