خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 761 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 761

761 چندہ وقف جدید اور ناصرات الاحمدیہ احمدی بچوں کی کتنی خوش قسمتی ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک قومی ذمہ داری ان پر ڈالی ہے۔یہ ذمہ داری جس کا نام ” چندہ وقف جدید ہے کا پورا کرنا۔جس طرح اطفال الاحمدیہ کا کام ہے اسی طرح ” ناصرات الاحمدیہ کا بھی۔ماہ اکتوبر کے شروع میں حضرت خلیفہ امسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جو خطبہ ارشاد فرمایا اس میں آپ نے فرمایا کہ ابھی تک صرف گیارہ ہزار روپے اس سال جمع ہوئے ہیں۔حالانکہ اس کا بجٹ پچاس ہزار روپے مقرر کیا تھا۔اس لئے میں تمام لجات مام لالہ کو توجہ دلانا اپنا فرض سمجھتی ہوں۔ناصرات الاحمدیہ لجنہ اماء الہ کا ایک شعبہ ہے جس میں شمولیت کی عمر سات سال سے پندرہ سال تک ہے۔ہر لجنہ اماءاللہ کی عہدہ داروں کا فرض ہے خواہ وہ شہر کی ہو، قصبہ کی یا گاؤں کی۔1۔اپنے ہاں ناصرات کا قیام کریں۔اگر تنظیم نامکمل ہوئی تو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تحریک پر صحیح طور لبیک نہیں کہہ سکیں گی۔2۔ہر سات سے پندرہ سال کی عمر کو نا صرات میں شامل کیا جائے۔مائیں بھی عہدہ داروں کے ساتھ تعاون کریں۔3- ناصرات کی ہر مبر کو چندہ وقف جدید کی اہمیت واضح کی جائے اور حضرت خلیہ اسی بید اللہ تعالی کی اطاعت کا جذبہ پیدا کیا جائے۔4۔ان پر واضح کیا جائے کہ اس چندہ کا بوجھ بہر حال آپ نے اٹھانا ہے۔5 حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہر بچہ خواہ لڑکا ہو یا لڑ کی آٹھ آنے ماہوار اس میں چندہ دے یا چھ روپے سالانہ۔۔جو بچے آٹھ آنے ماہوار اس میں حصہ نہیں لے سکتے وہ دو یا تین بچیاں مل کر اس چندہ کو پورا کریں۔7۔ہر لجنہ اپنی ناصرات کا یہ چندہ ماہانہ اکٹھا کر کے بھجوائے۔لیکن ساتھ وضاحت کر دے۔کہ یہ ناصرات الاحمدیہ کا وقف جدید کا چندہ ہے۔بعض لجنات کی طرف سے وقف جدید کا چندہ آتا تو ہے۔مگر یہ