خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 742 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 742

742 پر ہمیشہ ہی صدق دل سے لبیک کہا ہے۔عزیز بچیو! آج تمہارے امتحان کا دن ہے ایک طرف تم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ تم قربانیوں میں اپنی ماؤں اور نانیوں دادیوں سے کم نہیں ہو۔تمہارے دلوں میں بھی احمدیت کی ترقی کا ویسا ہی جوش ہے تو دوسری طرف تمہارا مقابلہ اطفال الاحمدیہ سے ہے تم نے یہ بھی ثابت کرنا ہے کہ قربانی کے میدان میں تم کسی طرح اپنے بھائیوں سے کم نہیں ہو۔پس میری عزیز بچیو! اپنے جیب خرچوں میں سے پیسے جمع کر کے اپنے اخراجات میں کمی کر کے تم اسلام کی سربلندی کے لئے اپنے جیب خرچ پیش کرو کہ یہی عمل صالحہ ہے اور وہی کام برکات کا موجب ہوتا ہے جو امام وقت کی ہدایت کے مطابق کیا جائے۔اب تک احمدی بچوں اور بچیوں سے کوئی قربانی کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔یہ پہلی مالی تحریک ہے جو حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے بچوں کے سامنے رکھی گئی ہے۔آپ کی آواز پر لبیک کہنا ہر احمدی بچہ کا اولین فرض ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔میں عہدہ داران کو بھی توجہ دلاتی ہوں کہ وہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ارشادلڑکیوں کو سنا کر ان سے چندہ وصول کر کے بھجوائیں۔اجتماع عنقریب ہونے والا ہے۔کوشش کریں کہ مطلوبہ رقم جمع کر کے ساتھ ہی لیتی آئیں۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ الفضل 14 اکتوبر 1966ء