خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 741
741 ناصرات الاحمدیہ کے لئے ضروری اعلان گزشتہ جمعہ میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے وقف جدید کے بجٹ کے پورا کرنے کی ذمہ داری نونہالان احمدیت یعنی اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ پر ڈالی ہے اور ہر احمدی بچہ سے خواہش ظاہر فرمائی ہے کہ وہ چھ روپے سالانہ یا آٹھ آنے ماہوار اس میں حصہ لے تا یہ بجٹ جلد سے جلد پورا ہو۔ناصرات الاحمدیہ لجنہ اماء اللہ ہی کی ایک شاخ ہے جو سات سے پندرہ سالہ بچیوں کی تنظیم ہے۔تا بچپن سے ہی لڑکیوں میں اشاعت اسلام کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا ہو۔لجنہ اماء اللہ کے قیام پر حضرت مصلح موعود نے جو لائحہ عمل لجنہ اماءاللہ کے لئے تجویز فرمایا تھا اس میں تحریر فرمایا تھا۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو خاص طور پر سمجھو اور ان کو دین سے غافل ، بد دل اورست بنانے کی بجائے چست ، ہوشیار اور تکالیف برداشت کرنے والے بناؤ۔اور دین کے مسائل جس قدر معلوم ہوں ان سے ان کو واقف کرو اور خدا، رسول مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کی محبت اور اطاعت کا مادہ ان کے اندر پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اس کے منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں خرچ کرنے کا جوش ان میں پیدا کرو۔اس لئے اس کام کو بجالانے کی تجاویز سوچو اور ان پر عمل کرو۔“ الازھار لذوات الخمار ص 53 اسی طرح آپ نے تحریر فرمایا تھا:۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں۔“ الازھار لذوات الخمار ص 53 حضرت خلیفہ امسح الثالث ایدہ اللہ تعلی بنصرہ العزیز کی یہ سکیم کہ احمدی بچے اور بچیاں مالی قربانی کا ایک مثالی نمونہ پیش کریں اسی غرض سے ہے تاکہ بچوں میں اسلام کی خاطر اپنی زندگیاں خرچ کرنے کا جوش پیدا ہو۔میں ناصرات الاحمد پر اور ان کی عہدہ داروں کو اس طرف توجہ دلاتی ہوں کہ اس تحریک کی طرف فوراً توجہ دیں۔اور حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آواز پر فوراً لبیک کہتے ہوئے اپنے وعدہ جات اور نقد رقوم پیش کریں احمدی عورتوں نے ہمیشہ ہی بے نظیر قربانی کا مظاہرہ کیا ہے۔اپنے امام کی آواز