خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 740 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 740

740 خطاب لجنہ اماءاللہ لائل پور 21/ستمبر 1966ء لجنہ اماءاللہ لاکپور کی پانچویں سالانہ تربیتی کلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں احمدی بہنوں کو قران کریم کی تعلیم حاصل کرنے کی پر زور تحریک فرمائی۔آپ نے نہایت دلنشیں پیرایہ میں یہ بات واضح فرمائی کہ قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کر کے دنیا میں ترقی حاصل کی۔جب تک مسلمان قرآنی تعلیم کو اپنا نصب العین بناتے رہے وہ دنیوی اور دینی ترقیات حاصل کرتے رہے۔جب انہوں نے قرآن کریم کا علم حاصل کرنا چھوڑا اور اس کی تعلیم پر عمل کرنا ترک کر دیا وہ قعر مذلت میں گرتے گئے۔اب اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اسی لئے دنیا میں بھیجا ہے کہ آپ دنیا کو قرآن کریم سے روشناس کرائیں اور ہم جو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شمار کرتے ہیں اس وقت حقیقی احمدی ہوں گے جب ہم خود بھی قرآن کریم کو اپنا لائحہ عمل بنا ئیں اور دنیا کو بھی قرآن کریم کی تعلیم سے آگاہ کریں۔الفضل یکم اکتوبر 1966ء)