خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 739
739 آپ کے خلفاء جماعت کو توجہ دلاتے رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” بڑا بے ایمان ہے وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف التفات نہ کرے اور دوسری کتابوں پر ہی رات دن جھکار ہے۔ہماری جماعت کو چاہئے کہ قرآن کریم کے شغل اور تدبر میں جان و دل سے ملفوظات جلد اول ص 386 مصروف ہو جائیں۔“ حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ 1944ء کے موقع پر عورتوں میں تقریر کرتے ہوئے عورتوں سے دریافت فرمایا تھا کہ جو عورتیں ترجمہ قرآن مجید جانتی ہیں وہ کھڑی ہو جائیں۔اس تعداد کو دیکھ کر حضور نے فرمایا تھا:۔بہت خوشکن بات ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہیں۔الحمد للہ اب بیٹھ جاؤ میرے لئے یہ خوشی عید کی خوشی سے بھی زیادہ ہے میرا اندازہ تھا کہ جتنی عورتیں کھڑی ہوئی ہیں اس کے دسویں حصہ سے بھی کم عورتیں ہوں گی جو قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوں مگر یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہوئی ہیں۔مگر میرے لئے یہ تسلی کا موجب نہیں میرے لئے تسلی کا موجب تو یہ ہو گا جب تم میں سے ہر ایک عورت قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوگی۔“ الازھار لذوات النجما رص 400 س تمام لجنات اور احمدی مستورات کا فرض ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فرمان کی تعمیل کریں حضرت مصلح موعود کی رُوح کو خوشی پہنچانے کا باعث بنیں اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کی تعمیل کریں۔تمام لبنات اس امر کو یا درکھیں کہ ان کی سالانہ رپورٹوں پر نمبر لگاتے ہوئے اس امر کو مد نظر رکھا جائے گا کہ انہوں نے ناظرہ اور ترجمہ قرآن مجید پڑھانے کیلئے کیا انتظام کیا۔الفضل 4 ستمبر 1966ء