خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 738 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 738

738 قرآن مجید ناظرہ و ترجمہ کی سکیم اور لجنات اما ء اللہ کا فرض جماعت میں قرآن مجید کیتعلیم کو عام کرنے کے لئے اللہ تعلی سے توفیق پا کرحضرت خلیفہ مسح الثالث ایدہ اللہ علی نے جماعت کے سامنے یہ سکیم پیش فرمائی کہ جماعت کا کوئی مرد اور عورت ایسا نہیں ہونا چاہئے جس نے ناظرہ قرآن مجید نہ پڑھا ہوا ہو اور جس نے ناظرہ پڑھا ہوا ہے اسے چاہئے کہ قرآن مجید کا ترجمہ سیکھے۔آپ نے بار بار اسی مضمون کے خطبے دیئے ہیں تا جماعت کے مرد اور عور تیں اس طرف توجہ کریں۔اسی غرض کے لئے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے فارم چھپوا کر تمام لجنات کو بھجوائے تھے جس سے جائزہ لیا جاسکے کہ ہر جگہ کی احمدی مستورات میں سے کتنی ناظرہ قرآن مجید جانتی ہیں اور کتنی باترجمہ اور تا اس کے مطابق تعلیم کا انتظام کیا جاسکے۔حالانکہ ابھی تک حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اس سکیم پر چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے صرف 137، لجنات کی طرف سے فارم پر ہو کر واپس آئے ہیں۔یہ ہمارے لئے نہایت ہی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں کے کام پر خوشی کا اظہار فرمایا۔آپ فرماتے ہیں:۔" آپ دوست یہ سُن کر خوش ہوں گے کہ بہت سے مقامات پر مردوں کی نسبت ہماری احمدی بہنیں قرآن کریم ناظرہ زیادہ جاننے والی ہیں ایک تو ہمیں شرم اور غیرت آنی چاہئے۔دوسرے ہمیں خدا تعالیٰ کا شکر بھی بجالانا چاہئے کیونکہ جس گھر کی عورت قرآن کریم جانتی ہوگی اس کے متعلق ہم اُمید کر سکتے ہیں کہ اس گھر کے بچے اچھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔“ خطبہ جمعہ 5 اگست 1966 ء ہمارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی مستورات کے متعلق بے شک مسرت کا اظہار فرمایا ہے لیکن حقیقی خوش اور مسرت کا باعث ہمارے لئے وہ دن ہوگا جس دن حضور ایدہ اللہ تعالیٰ یہ اعلان فرما ئیں گے کہ ایک عورت بھی نہیں جو نا ظرہ نہ جانتی ہو۔پس میں تمام لجنات کو پھر توجہ دلاتی ہوں کہ جس کی طرف سے فارم پر ہو کر نہیں آئے وہ جلد از جلد فارم پُر کر کے بھجوائیں تا کہ ان کو کام کے متعلق ہدایات دی جاتی رہیں۔اور وہ لجنات جنہوں نے فارم تو پر کر کے بھجوا دیئے ہیں اپنے کام کی باقاعدگی سے رپورٹ بھجواتی رہیں کہ وہ ناظرہ اور ترجمہ قرآن مجید کی حکومت دنیا میں قائم ہو۔اسی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت کو توجہ دلاتے رہے اور اسی طرف