خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 707 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 707

707 چندہ مسجد ڈنمارک اور مستورات جماعت احمدیہ کا فرض ہفتہ زیر رپورٹ میں کل وعدہ جات - 6021 روپے کے وصول ہوئے ہیں اور کل وصولی 1569 روپے کی ہوئی ہے گویا 18 فروری تک کل وعدہ جات کی مقدار دولاکھ بہتر ہزار چھ سوتین روپے ہو چکی ہے اور کل وصولی دولاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو چھیں روپے ہوئی ہے الحمد للہ علی ذالک لیکن پچھلے چند ماہ کی رفتار کو دیکھتے ہوئے اس ہفتہ میں چندہ بھی کم آیا ہے اور وعدہ جات تو خاصے کم وصول ہوئے ہیں۔میں اس اعلان کے ذریعہ اپنی عزیز بہنوں کو پھر توجہ دلاتی ہوں کہ اس مسجد کی تعمیر کا وعدہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور اس امر کے اظہار کے لئے کیا تھا کہ ہم بطور تحدیث نعمت حضرت مصلح موعود کے پچاس سالہ کامیاب دور خلافت کے پورا ہونے پر یہ مسجد تعمیر کروائیں گی۔خدا تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت یہ مسجد حضور کی زندگی میں تعمیر نہ ہوسکی۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم جلد از جلد اس مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کریں تا مسجد بہت جلد تعمیر ہو سکے اور مالی وقت مسجد کی تعمیر میں حارج نہ ہو۔ہمیشہ ہی جماعت احمدیہ کی خواتین نے عظیم الشان مالی قربانیاں دی ہیں جن کی نظیر اور کہیں نظر نہیں آتی اور بارہا حضرت مصلح موعود نے از راہ شفقت اس پر اظہار مسرت بھی فرمایا ہے۔چنانچہ حضور ہی کی ایک تقریر کا اقتباس پیش کرتی ہوں۔27 دسمبر 1952ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا تھا۔احادیث میں آتا ہے کہ ایک دفعہ رسول کریم ﷺ عورتوں میں تشریف لے گئے اور فرمایا دین کے لئے مال کی ضرورت ہے چندہ دو تو ایک عورت نے اپنا سونے کا کڑا اتار کر پیش کر دیا۔آپ نے فرمایا دوسرے ہاتھ کو بھی دوزخ سے بچاؤ۔“ اس نے جھٹ اتارکر دے دیا اور کہا یا رسول اللہ یہ دوسرا کڑا بھی حاضر ہے۔یہ کتنی بڑی قربانی تھی جو اس عورت نے کی مگر اس عورت کے نام کا بھی پتہ نہیں لگتا اس سے معلوم ہوا کہ عورتیں اس کمال میں مردوں سے بہت بڑھی ہوئی تھیں وہ عادتا ایسا کرتی تھیں ان کی قربانیاں نمایاں نظر نہ آتی تھیں۔“ پھر آپ فرماتے ہیں:۔پس تم میں قربانی کی روح پائی جاتی ہے تم مائیں ہو دنیا کی تم بہنیں ہو دنیا کی تم بیٹیاں ہو دنیا کی