خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 699
699 خطاب قیام گاہ مستورات جلسہ سالانہ 1963ء 1963ء کے جلسہ سالانہ کے اختتام کے بعد قیام گاہوں کی تفصیلی رپورٹ لجنہ اماءاللہ کے ہال میں ایک جلسہ کر کے سنائی گئی۔آخر میں محترمہ صدر صاحبہ نے حاضرات سے خطاب فرمایا :۔کہ جن کارکنات نے اپنی ڈیوٹی احسن طریق سے سرانجام دی تھی ان کا شکر یہ ادا کرنے کے بعد جن طالبات نے اپنے نام تو کام کرنے کے لئے پیش کئے تھے لیکن بعد میں بغیر کسی قسم کی مجبوری ظاہر کرنے کے غیر حاضر رہیں۔انہیں تنبیہ فرمائی اور واضح فرمایا کہ ایسی کارکنات نے نہایت غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔یہ تین دن جلسہ کے ہوتے ہیں جن میں ہمیں مہمانوں کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔سال بھر میں صرف تین دنوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔لیکن اپنا نام پیش کرنے کے بعد پھر قدم پیچھے ہٹا لینا ایک مومن کے شایان شان نہیں۔آخر میں آپ نے دعا فرمائی کہ خدا تعالیٰ آئندہ سال ہمیں احسن رنگ میں مہمانوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور جنہوں نے اس سال ستی دکھائی ہے وہ آئندہ سال اس کی تلافی کر سکیں۔آمین مصباح فروری 1964 ء