خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 698
698 جواب تعزیتی ریزولیوشن حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے وصال پر بڑی کثرت سے تعزیت کے ریزولیوشن لجنات اماء اللہ نے منظور کر کے بھجوائے۔جن کے جواب میں صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے مندرجہ ذیل جواب ہر لجنہ اماءاللہ کو بھجوایا گیا۔ممبرات لجنہ اماءاللہ - السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لجنہ اماءاللہ۔۔۔کاریزولیوشن تعزیت حضرت میاں صاحب کی وفات پر موصول ہوا۔یہ تم کسی کا واحد غم نہیں۔بلکہ قوم کا مشتر کہ غم ہے۔آپ کی وفات ہمیں اس طرف توجہ دلاتی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کریں۔اپنی پیدائش کی غرض و غائت کو سمجھیں اور اپنے نصب العین کو جلد تر حاصل کرنے کی کوشش کریں۔بے شک یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کا قائم کردہ ہے اور جو وعدے خدا تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تھے وہ سب پورے ہوں گے۔احمدیت ترقی کرے گی۔لیکن اگر اس ترقی میں ہماری کوشش نہ ہو گی۔تو ہم بدقسمت ہوں گے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جیسے فنافی اللہ انسان کی وفات ہمیں توجہ دلاتی ہے کہ ان کی جگہ لینے کیلئے ویسی ہی دین کی تڑپ رکھنے والے انسان پیدا ہوں۔عورتوں پر دوہری ذمہ داری ہے وہ خود بھی اسلام کی خدمت کرنے والی ہوں اور اگلی نسل کی ذمہ داری بھی انہیں پر ہے۔اگر وہ خود دین کے لئے قربانی دینے والی ہوں گی تو ان کی گودوں سے پروان چڑھے ہوئے بچے بھی احمدیت کے جانباز سپاہی ثابت ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو بھی اور ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم اپنی زندگیوں کو بے کار صرف نہ کریں بلکہ ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ اسلام اور احمدیت کی خدمت میں خرچ ہو۔آمین۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ تاریخ لجنہ جلد سوم ص 188 ﴾1963-09-17