خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 697 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 697

697 نصائح حضرت سیدہ ام متین صاحبہ نے حلقہ کوارٹر تحریک جدید اور کوارٹرز صدرانجمن احمدیہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں فرمایا کہ: ان حلقوں میں رہنے والی تمام مستورات مجاہدین کی بیویاں، بیٹیاں اور مائیں ہیں۔کیونکہ یہ حلقہ واقفین کا حلقہ ہے۔اس لحاظ سے آپ لوگوں پر دوسروں سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔یہ زمانہ اگر چہ جنگوں کا زمانہ نہیں۔تاہم جہاد بالقلم کا زمانہ ہے اور اسلام کی تبلیغ واشاعت ہی اس زمانہ کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور سب سے بڑی قربانی ہے۔آپ اپنے بچوں کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ بھی آئندہ چل کر زمانہ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اسلام کے مجاہد ثابت ہوں اور بہت سی قربانیاں کرنے والے ہوں۔“ مصباح مئی 1963ء