خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 694 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 694

694 ایک تقریب کا انعقاد 18 /نومبر 1961ء کو سیالکوٹ کی ممبرات نے حضرت سیدہ محترمہ کے اعزاز میں ایک پارٹی کا انتظام کیا۔جس میں پرنسپل صاحبہ۔سٹاف کے علاوہ شہر کی بہت سی غیر احمدی معزز خواتین نے شمولیت فرما کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔حضرت سیدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ نے صدر لجنہ سیالکوٹ کے ایڈریس کا جواب دیتے ہوئے احمدی خواتین کو نہایت قیمتی نصائح فرمائیں۔آپ نے فرمایا کہ: احمدی خواتین کی قربانیاں اگر چہ بہت شاندار ہیں لیکن حضرت ہاجرہ کی قربانی سے ان کی کوئی نسبت ہی نہیں۔حالانکہ اسلام اپنی نشاۃ ثانیہ کے لئے ہم سے حضرت ہاجرہ جیسی قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔اسی طرح آپ نے خاص طور پر اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ آجکل پھر عیسائی بڑے زور شور سے اسلام پر مختلف رنگوں میں حملے کر رہے ہیں۔غرباء کو مدد کے ذریعے اور ہسپتالوں اور کانونٹ سکولوں کے اجراء کے ذریعہ وہ عیسائیت کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس وقت ضرورت ہے کہ ہم سب اختلافات کو دور کر کے عیسائیت کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جائیں اور کوشش کریں کہ ایک دفعہ پھر ساری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرانے لگے۔آپ کی اتحاد پر ور تقریر کے بعد دعا کے ساتھ یہ تقریب خیر وخوبی سے اختتام پذیر ہوئی۔الفضل 2 دسمبر 1961ء