خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 680
680 میری بہنو! آپ کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے کہ آپ نے غور و فکر اور تدبر سے ان مسائل کو حل کرنا اور اپنی آئندہ نسل کو اپنے سے بہتر مخلص اور قرآن کی علمبر دار بنانا ہے۔جن کے علم اور عمل سے نور کی شعاعیں دنیا میں پھیلیں اور یہ سب کچھ آپ کے اپنے عملی نمونہ کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہے۔خود قرآن سیکھیں، اس پر عمل کریں، دوسروں کو پڑھائیں اپنے عمل سے دنیا پر ثابت کریں کہ دنیا میں زندہ کتاب صرف قرآن مجید ہے اور زندہ مذہب صرف اسلام ہے۔مجله بتقریب جشن پنجاه سالہ لجنہ اماءاللہ صفحہ 10)