خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 681 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 681

681 پیغام بر موقع پچاس سالہ تقریب جشن لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان منعقدہ 19 دسمبر 1972ء اعوذ بالله من الشيطن الرجيم میری عزیز بہنو! بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والی سب بہنوں اور بچیوں کی خدمت میں میرا السلام علیکم اور محبت کا پیغام پہنچے۔خدا کرے آپ کا جلسہ کامیاب ہوا اور اپنے نمونہ اور حسنِ اخلاق کی وجہ سے کشش کا باعث ہو اسلام ہر ایک کو امن اور آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ہمارا دامن محبت و رحمت ہر ایک کیلئے کھلا ہونا چاہئے اور ہمیں ہر ایک کی خدمت کیلئے ہر وقت طیار رہنا چاہئے۔ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم جس مذہب کے نام لیوا ہیں ، اس کا پیغامبر رحمتہ للعالمین تھا۔جس کی رحمت کے بادل بلا تفریق ہر ایک پر بر سے۔شمال، جنوب، مشرق ، مغرب ہر جگہ کے رہنے والوں کیلئے وہ رحمت بن کر آیا۔یہی خصوصیت ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے۔اس لئے اپنی خدمت کا دائرہ بہت وسیع کریں۔یہی نصیحت ہماری پچاسویں سالانہ تقریب مسرت کے موقع پر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایده اللہ تعالیٰ نے احمدی خواتین کو فرمائی تھی کہ اپنی خدمت کا دائرہ بہت وسیع کریں۔بلا فرق مذہب وملت ،سو ہمارا نصب العین یہی ہونا چاہئے۔خدمت، خدمت، خدمت حقیقت تو یہ ہے کہ خدمت دین بغیر خدمت انسانیت کے ہو ہی نہیں سکتی۔اسلامی تعلیم کے دو بڑے ستون یہی ہیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد، بندوں کے فرائض اور حقوق اد کئے بغیر صحیح رنگ میں ایک مسلمان اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ادا نہیں کر سکتا۔پس اپنی محبت ، رحمت اور خدمت کا دامن بہت وسیع کیجئے۔آپ کے دل میں کسی انسان کیلئے نفرت نہ ہو۔محبت ہی محبت ہو کہ یہی اسلام کی تعلیم ہے۔