خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 673 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 673

673 مذہب ہے جسے قبول کرنے کے بعد انسان میں ایک انقلاب عظیم رونما ہوتا ہے اور حقیقی اسلام کی شکل آپ نے دنیا کو احمدیت کے آئینے میں اپنے عمل سے دکھائی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ صرف نام کی مسلمان اور احمدی نہ ہوں بلکہ حقیقی مسلمان اور سچی احمدی ثابت ہوں۔دعاؤں کی عادت ڈالیں۔یہ سب سے بڑا ہتھیار ہے جو اسلام نے مسلمانوں کو عطا فرمایا ہے۔اپنے رب کے سامنے جھکیں۔دعائیں کریں۔اسلام کے غلبہ کی دعائیں کریں ، جماعت کی ترقی کی دعائیں کریں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت اور اپنے مقاصد میں کامیابی کی دعائیں کریں اپنی روحانی ترقیات کے لئے دعائیں کریں۔اپنی اگلی نسل کی روحانی اور دینی تعلیم و تربیت کے لئے تا آپ کی انگلی نسل آپ کی ذمہ داریوں کو اٹھانے کے قابل بن سکے۔آمین اللھم آمین۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ