خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 644
644 كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مُسْئُولٌ عَنْ رَّعِيَّتِهِ (بخاری کتاب الجمعه باب الجمعة في القرى والمدن) تم میں سے ہر ایک چرا رہا ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا“ ہر عورت قیامت کے دن اپنی اولاد کے اعمال کے لئے جواب دہ ہوگی کیونکہ ان کی نیک تربیت کرنا اس کا کام تھا۔موجودہ زمانہ میں جبکہ اسلام پر ایک طرف سے دہریت حملہ آور ہے اور دوسری طرف سے عیسائیت ، بچوں کو سچے مسلمان بنانا آپ ہی کا کام ہے جو صرف نام کے مسلمان نہ ہوں بلکہ ان کا عمل حقیقی مسلمانوں والا ہو اور وہ اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنے کے لئے ہر قربانی دے سکیں۔یہ کام آپ جبھی کر سکتی ہیں جب خود آپ کا ایمان بھی پختہ ہو اور آپ کا عمل بھی ایسا ہو جو آپ کی اولادوں کے لئے نمونہ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کو توفیق دے کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی سچی نام لیوا بنیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق دے۔آمین اللھم آمین۔خاکسار مریم صدیقہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ الفضل 9 دسمبر 1956ء